شجاع آباد ( نمائندہ باغی ٹی وی )جمعیت علماء پاکستان تحصیل جلالپور اجلاس مرکزی شوری کے رکن حاجی عاشق علی قادری کی صدارت میں جامعہ غوثیہ زبیریہ صوت القرآن میں منعقد ہوا جس میں جلالپور کے عہدیداران کا انتخاب عمل میں لایا گیا جس کے نتیجے میں صدر علامہ قاری جاوید قیومی. جنرل سیکرٹری ڈاکٹر ناصر عباس شاہین. سیئنر نائب صدر مولانا قاری ارشد مہروی. نائب صدر قاری محمد خالد شہزاد منتخب ان زمہ داران کا اعلان جے یو پی جنوبی پنجاب کے نائب صدر و مرکزی شوری کے رکن مولانا حاجی عاشق علی خان قادری. ضلع ملتان کے سیئنر نائب صدر علامہ حافظ عرفان قادری. ضلعی سیکرٹری نشرو اشاعت عبدالوھاب قادری. ضلعی نائب صدر علامہ اللہ بخش زبیری. ضلعی سیکرٹری خدمت عامہ وزیر احمد نورانی سمیت دیگر زمہ داران و کارکنان کی مشاوت سے کیا
اس موقع پر نومنتخب زمہ داران سے مرکزی شورئ کے رکن حاجی عاشق علی قادری حلف بھی لیا اور اظہار خیال کرتے ہوۓ کہا جمعیت علماء پاکستان کا مقصد ملک میں نظام مصطفئ ص کا نفاظ اور مقام مصطفئ ص کا تحفظ ہے جس کے لئے جے یو پی قیام پاکستان کے بعد سے ہی جدو جہد کررہی ہے امید ہے جلالپور پیروالہ کے زمہ داران اس مقدس کاز کے لئے بھرپور کام کریں گے اور جے یو پی کا پیغام جلالپور کے ہر علاقے تک پہنچائیں گے نومنتخب عہدیداران نے مشن امام نورانی مزید تیز تر کرنے کا عزم کیا اجلاس میں مولانا غلام نوید مہروی. قاری سہیل احمد مہروی.محمد اشفاق. محمد سجاد احمد. اللہ وسایا سمیت دیگر نے شرکت کی