بھارت کے مقبول و معروف ترین شو’دی کپل شرما شو’ کے میزبان کپل شرما کے گھر بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔
باغی ٹی وی: بھارتی میڈیا کے مطابق کپل شرما کے ہاں پیر کی صبح کو دوسرے بچے کی پیدائش ہوئی ہے جس کا اعلان کپل شرما نے ٹوئٹر پر کیا۔
Namaskaar 🙏 we are blessed with a Baby boy this early morning, by the grace of God Baby n Mother both r fine, thank you so much for all the love, blessings n prayers 🙏 love you all ❤️ginni n kapil 🤗 #gratitude 🙏
— Kapil Sharma (@KapilSharmaK9) February 1, 2021
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کپل شرما نے بیٹے کی پیدائش کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ آج صبح ہمارے گھر بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے، بیٹے کی ماں گنی چھتراہ اور وہ بالکل ٹھیک ہیں۔
میزبان نے مزید کہا کہ آپ تمام تر لوگوں کے پیار، محبت اور دعاؤں کا بے حد شکریہ۔
خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے کپل شرما نے اس بات کی تصدیق کی تھی کہ ان کے ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے اور اسی وجہ سے وہ اپنا شو عارضی طور پر بند کر رہے ہیں۔
اس سے قبل کپل شرما نے پاکستان آنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا کپل شرما سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے فالوورز کے لیے ایک سیشن رکھا تھا جس میں انہوں نے مداحوں کے مختلف سوالات کے جوابات بھی دیئے۔
ایک صارف نے کپل شرما سے دریافت کیا کہ پاکستان آنے کی کوئی امید ہے؟،پاکستانی مداحوں کے لیے کوئی ایک لفظ کہہ دیں‘۔
اس ٹویٹ کے جواب میں کپل نے لکھا تھا کہ میں شری کرتار پور صاحب کا دورہ کرنا چاہتا ہوں مگر دیکھنا یہ ہے کہ یہ خواہش کب پوری ہوتی ہے۔