یکم فروری 2021:سربراہ تنظیم (ایم کیو ایم پاکستان) بحالی کمیٹی ڈاکٹر فاروق ستار کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر اظہار تشویش۔ گذشتہ دو ماہ چوتھی مرتبہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ انتہائ قابل مذمت ہے, ڈاکٹر فاروق ستار۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا بوجھ براہ راست غریب و متوسط طبقے کے عوام پر پڑا ہے۔ کاروباری حضرات و سرمایہ دار اشیائے ضروریہ مہنگی کرکے اپنا بوجھ کم کرلیتے ہیں, بدترین مہنگائی کا شکار بالخصوص تنخواہ دار و روزانہ اجرت کے غریب عوام بنتے ہیں۔انتہائ مہنگائ کرکے عوام سے جینے کا حق اور سفید پوشی کا بھرم چھینا جارہا ہے .
عوام کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھاری اضافہ دِکھا کر وزیر اعظم مصنوعی ریلیف کا احسان کرتے ہیں.ماضی میں پی ٹی آئ کی قیادت مہنگائ میں اضافے کو حکمرانوں کی چوری جتاکر استعفے طلب کرتی تھی, آج مہنگائ اور بین الاقوامی قرضوں میں ہوشرُبا اضافہ ہوگیا ہے لیکن وفاقی وزرا روز ٹی وی پرصرف ماضی کے حکمرانوں کو قصوروار ٹھہراتے دِکھائ دیتے ہیں. محض احتساب کے نعروں سے غریب عوام کے گھر نہیں چل سکتے, اسکے لیے وفاقی حکومت کو عمل کام کرنے ہوں گے, وزیر اعظم عوام پر رحم کھائیں اور پیٹرولیم مصنوعات سمیت دیگر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کو فوری واپس لیں.

Shares: