لاہور اداکار محسن عباس کا اپنی بیوی پر مبینہ تشدد، فاطمہ سہیل بیان ریکارڈ کروانے ایس پی کینٹ کے دفتر پہنچ گئیں۔

اداکار محسن عباس اور بیوی فاطمہ سہیل ایس پی کینٹ کے سامنے پیش ہوئے، پولیس نے دونوں میاں بیوی کے بیانات قلمبند کرلئے ہیں۔پیشی کے بعد فاطمہ سہیل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 4 سال کے دوران متعدد بار محسن عباس نے مجھے تشدد کا نشانہ بنایا ہے، جب میں حاملہ تھی تب بھی محسن عباس نے مجھے تشدد کا نشانہ بنایا، میں نے محسن عباس کو کاروبار کے لئے 50 لاکھ روپے بھی دئیے، صلح کے لئے کوئی دباو¿ نہیں ہے۔دوسری جانب محسن عباس نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوِئے کہا کہ معاملہ مل بیٹھ کر حل ہوگا، مجھے فاطمہ نے کوئی پیسے نہیں دئیے، فاطمہ ابھی غصے میں ہے اور غصے سے نقصان ہوتا ہے۔

Shares: