پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور اور ورسٹائل اداکارہ ماہرہ خان نے گزشتہ روز اپنے پرڈوکشن ہاؤس کے بارے میں اطلاع دی تھی اور اب انہوں نے اپنے نئے پروجیکٹ کو مداحوں کے ساتھ شیئر کردیا ہے-

باغی ٹی وی : فوٹوز اینڈیو ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ماہرہ خان نے ایک تصویر شیئر کی جو ممکنہ طور پر کسی فلم کا پوسٹر دکھائی دے رہا ہے۔

ماہرہ خان نے اپنے پیغام میں بتایا کہ یہ ایک او ٹی پی کی ویب سیریز ہے، جبکہ اس کا نام ’بارہواں کھلاڑی‘ ہے۔

اداکارہ نے بتایا کہ اس ویب سیریز کی کہانی کرکٹ کے کھیل سے متعلق ہے جبکہ یہ دوستی، تعلقات، اتحاد، ناکامی، کامیابی، پیار اور بہادری کی کہانی ہے۔

انھوں نے یہ بھی کہا کہ یہ ہم سب کی جانب سے آپ سب کے لیے ہے۔

ان کے اس پیغام پر ماڈل و اداکارہ عائشہ عمر،سموں سکینہ ،نومی انصاری،ہارون شاہد اور حریم فاروق نے ماہرہ کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور کہا کہ اس کے لیے ہم بہت پرجوش ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ماہرہ خن نے اپنے پروڈکشن ہاؤس کی تصویر شئیر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ہر چیز کے پیچھے ایک کہانی ہوتی ہےاور میں کہانیوں کے لیے زندہ رہتی ہوں، انہیں سنتی ہوں اور سناتی ہوںپروڈکشن میں اپنی پہلی بار قسمت آزمائی کو مداحوں سے شیئر کرنے پر گھبرائی ہوئی ہوں اور پرجوش بھی ہوں اس سفر میں نینا کاشف سے بہتر میرے پاس کوئی نہیں ہے سول فرائی فلم میں آپ کو خوش آمدید ،آپ کا اور آپ کی کہانیوں کا ہمیشہ استقبال کیا جائے گا۔

Shares: