فواد عالم کا خاص بیٹنگ سٹائل حریف بولرز کے لیے مسئلہ بن گیا

باغی ٹی وی : پاکستان کے مایہ ناز ٹیسٹ پلیئر فواد عالم کا بیٹنگ کرتے ہوئے مخصوص انداز ہے . اس سلسلے میں ان کا یہ مخصوص انداز اکثر باؤلرز کو ڈبل مائنڈڈ کر دیتا ہے اور اس وجہ سے باؤلرز اپنی لائن اینڈ لینتھ بھول جاتے ہیں . باولر جب سٹارٹ لیتا ہے تو اور انداز سے کھڑے ہوتے ہیں اور جب وکٹ پر آکر بول کرتا ہے تو اپنی اصل پوزیشن پر آجاتے ہیں. جس بات کا فواد عالم کو فائدہ ہوتا ہے جبکہ حریف باؤلر کنفیوژن کا شکار ہو جاتا ہے

واضح رہے کہ فواد عالم نے پہلے ٹیسٹ میں مشکل وقت میں بیٹنگ کر کے ٹیم کو فتح‌ سے ہمکنار کیا . ان کی اس اننگ کو ماہرین بہت سراہتے ہیں انضمام الحق کا کہنا تھا کہ فوادعالم کراچی ٹیسٹ کے ہیروہیں،وکٹ بیٹنگ کیلئے آسان نہیں ہے ،ٹیسٹ کے دوسرے روزہمارے بیٹسمین اچھا کھیلے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ فواد عالم نے جس طرح اننگزکھیلی ان کی صلاحیتیں سامنے آئیںانہوں نے ہوم گراونڈ کاپورافائدہ اٹھایا۔

واضح رہے کہ فواد عالم نے کراچی ٹیسٹ میں یاگار اننگ کھیلی . کراچی ٹیسٹ پینتیس سالہ فواد عالم کے لیے یادگار بن گیا ہے۔ جنوبی افریقا کی جانب سے 220 رنز کے جواب میں چار وکٹوں کے جلد گر جانے پر ٹیم کی نیا گویا بھنور میں پھنس گئی تھی۔

Shares: