برٹش ڈپٹی ڈائریکٹر برائے ٹریڈ کا دورہ لاہور چیمبر آٍف کامرس، اہم معاہدات پر اتفاق

باغی ٹی وی :برٹش ڈپٹی ڈائریکٹر برائے ٹریڈ اولیویا کیمپبل نے دورہ لاہور چیمبر آٍف کامرس کا دورہ کیا ہے . لاہور چیمبر کے صدر میاں طارق مصباح، نائب صدر طاہر منظور چودھری سے ملاقات کی. ان کے ہمراہ سابق ایگزیکٹو کمیٹی رکن میاں رحمن عزیز چن بھی موجود تھے.
اولیویا کیمپبل نے کہا کہ برطانیہ پاکستان کے زراعت، قابل تجدید توانائی، گرین انفراسٹرکچر اور تعلیم کے شعبوں میں سرمایہ کاری کرے گا۔ پاکستان ایک ابھرتی ہوئی مارکیٹ ہے۔

برطانوی تاجر پاکستانی تاجروں کے ساتھ تعلقات مزید مستحکم کرنے کے خواہشمند ہیں۔ دونوں ممالک کے درمیان تاریخی اور دوستانہ تعلقات ہیں۔

میاں طارق مصباح، صدر لاہور چیمبر نے کہا کہ برطانوی سرمایہ کار سی پیک اور گوادر میں سرمایہ کاری کریں: پاکستان کی تاجر برادری برطانیہ سے اچھے تعلقات کو بہت اہمیت دیتی ہے۔ تجارت میں کچھ کمی کا رحجان ہے مگر توقع ہے کہ بریگزٹ کے ساتھ یہ رحجان بہتر ہوگا۔

پاکستان کے فاریماسیوٹیکل، لیدر، آلات جراحی، زراعت، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ویلیوایڈڈ ٹیکسٹائل کے شعبوں میں برطانوی سرمایہ کاروں کے لیے بہت سے مواقع ہیں۔

Shares: