لاہور:مریم نوازنے عمران خان کی پیشکش پرکرپشن کے پیسے جمع کروانے کی بجائے پچھلی کہانی سنادی،اطلاعات پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے وزیراعظم عمران خان کے بیان پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
اپنی ٹوئٹ میں مریم نواز نے وزیراعظم کو طنز کا نشانہ بناتے ہوئےکہنا تھاکہ ہمارے استعفے ’ایماندار بندے‘ جیسے نہیں ہوں گے کہ اسپیکر بلائے تو غائب ہو جاؤ۔
ہمارے استعفے “ایماندار بندے” جیسے نہیں ہوں گے کہ سپیکر بلائے تو غائب ہو جاؤ۔ سڑک پر کھڑے ہو کر صبح شام اسمبلی کو گالیاں دیتے رہو۔ پھر اُسی اسمبلی میں آ بیٹھو اور سال بھر کی غیر حاضری کی تنخواہیں اور الاؤنسز بھی وصول کرلو۔
بتاتے ہیں استعفے کیا ہوتے ہیں۔ تھوڑا صبر تو کرو!— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) February 2, 2021
ان کا کہنا تھا کہ سڑک پر کھڑے ہو کر صبح شام اسمبلی کو گالیاں دیتے رہو، پھر اُسی اسمبلی میں آ بیٹھو اور سال بھر کی غیر حاضری کی تنخواہیں، الاؤنسز بھی وصول کرلو۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ تھوڑا صبر تو کرو پھر بتاتے ہیں استعفے کیا ہوتے ہیں۔
خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان اپوزیشن کی جانب سے مستعفی ہونے کے مطالبے پر مشروط آمادگی ظاہر کی اور کہا ہے کہ اپوزیشن لوٹی ہوئی رقم قومی خزانے میں جمع کرادے وہ کل ہی استعفیٰ دے دیں گے۔