لاہور:آپ خاندان ،مذہب اورملک وقوم کی بدنامی کا باعث بن رہی ہیں:قتل کے لیے تیاررہیں: لوگ ہمیں ماردیں گے:حریم شاہ ، صندل خٹک نے ملنے والی دھمکیوں کا انکشاف کردیا،اطلاعات کے مطابق مسکان شیخ کے قتل کے بعد معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ اور صندل خٹک بھی خود کو غیر محفوظ محسوس کرنے لگی ہیں، ان کا کہنا ہے کہ انہیں جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔

حریم شاہ کا کہنا تھا کہ افسوس کی بات ہے ہم پاکستان میں غیر محفوظ ہیں انہی حرکات کی وجہ سے پاکستان کا امیج خراب ہو رہا ہے اگر ہم اپنے ہی وطن میں محفوظ نہیں تو پھر ہم کہاں جائیں۔ مسکان شیخ کے قتل نے تمام ٹک ٹاکرز کو خوف میں مبتلا کر دیاہے ، اس حوالے سے معروف ٹک ٹاک اسٹار صندل خٹک کا کہنا ہے کہ ہر بندہ حسد رکھتا ہے اور ایک دوسرے کو نقصان پہنچانے کی کوشش کرتا ہے۔

اس کے علاوہ ٹک ٹاکر عائشہ نے کہا ہے کہ اُسے بھی دھمکی آمیز کالز آرہی ہیں، بہت ڈر لگ رہا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ شب کراچی کے علاقے گارڈن میں ایک انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ٹک ٹاکر مسکان شیخ سمیت 4 افراد جاں بحق اور دو زخمی ہو گئے ہیں۔بتایا گیا کہ کراچی کے علاقے گارڈن انکل سریا اسپتال کے قریب نامعلوم افراد نے کارپر فائرنگ کر کے 4 افراد کو نشانہ بنایا۔

فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہونے والوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔جہاں دورانِ علاج مزید دو زخمی دم توڑ گئے۔جن کی شناخت ریحان شاہ اور عامر خان کے ناموں سے کی گئی، جو مسکان شیخ کے ساتھ ٹک ٹاک پر ویڈیو بناتے تھے

Shares: