پاکستانی جب چاہیں واپس آسکتے ہیں ،سعودی حکام کا پیغام

0
72

کراچی/ریاض : پاکستانی جب چاہیں واپس آسکتے ہیں ،سعودی حکام کا پیغام ،اطلاعات کے مطابق سعودی عرب کی جانب سے لگائی جانے والی پابندی کے بعد پی آئی اے ترجمان نے واضح کیا ہے کہ سعودی عرب سے وطن واپسی کیلئے پروازوں کا شیڈول متاثر نہیں ہوگا۔

ذرائع کے مطابق پابندی کے اطلاق سے قبل پی آئی اے کی پروازوں سیالکوٹ دمام، ملتان تا مدینہ اور اسلام آباد تا ریاض معمول کے مطابق چلیں گی۔

پی آئی اے کی دو پروازیں کراچی تا جدہ اور لاہور تا مدینہ مسافروں کے ساتھ ابھی محو پرواز ہیں، مذکورہ پابندی کے بعد کوئی مسافر پاکستان سے سعودی عرب سفر نہیں کرسکے گا۔

اس حوالے سے ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ مسافروں کی آسانی کیلئے پی آئی اے کا سعودی عرب آپریشن جاری رہے گا۔ سعودی عرب سے پاکستان آنے والے مسافروں کو واپس لانے کیلئے پروازیں جاری رکھی جائیں گی۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق جن مسافروں کی پاکستان تا سعودی عرب پروازوں میں بکنگ تھی ان کی بکنگز پابندی کے خاتمے تک ملتوی کی جارہی ہیں، پابندی ختم ہوتے ہی تمام بکنگز کو پہلی پروازوں پر بحال کردیا جائے گا۔

ترجمان نے تمام مسافروں سے درخواست کی ہے کہ وہ مزید معلومات یا بکنگ کی تبدیلی کیلئے پی آئی اے انتظامیہ سے رابطے میں رہیں اور پی آئی اے کی جانب سے بروقت معلومات کی فراہمی کیلئے اپنے صحیح نمبرز کا اندراج کروائیں

Leave a reply