عالمی شہرت یافتہ پاپ اسٹار ریحانہ نے حال ہی میں بھارت میں احتجاج کرنے والے کسانوں سے متعلق اپنے ردِ عمل کا کا اظہارکیا ہے۔
باغی ٹی وی : گلوکارہ ریحانہ نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر غیر ملکی خبر رساں ادارے کی ایک خبر شیئر کی جس میں بتایا گیا تھا کہ کسانوں کے زیر اہتمام 26 جنوری کو نئی دہلی میں ‘ٹریکٹر ریلی’ احتجاج کیا گیا تھا اور اس دوران مظاہرین نے نئی دہلی میں داخلے کے لیے رکاوٹیں توڑ دی تھیں جس کے بعد پولیس اور مظاہرین میں جھڑپ بھی ہوئی تھی اور پھر ہریانہ کے متعدد اضلاع میں انٹرنیٹ سروس بند کر دی گئی۔
گلوکارہ نے اس خبر کو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ‘کوئی اس بارے میں بات کیوں نہیں کر رہا؟’
پاپ گلوکارہ ریحانہ نے اس ٹوئٹ میں ‘فارمرز پروٹیسٹ’ کا ہیش ٹیگ کا بھی استعمال کیا۔
https://twitter.com/KanganaTeam/status/1356640083546406913?s=20
ریحانہ کے اس ٹوئٹ کے بعد جہاں بے جی پی کے حمائتیوں کو آگ لگ گئی انہوں نے ریحانہ کو تنقید کا نشانہ بنایا تو وہیں بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت نے بھی طیش میں آکر انہیں بے وقوف قرار دے دیا۔
کنگنا نے ریحانہ کے ٹوئٹ پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ‘اس بارے میں کوئی اس لیے بات نہیں کر رہا کیوں کہ یہ کسان نہیں دہشت گرد ہیں جو بھارت کو توڑنا چاہتے ہیں تا کہ چین اس ٹوٹی ہوئی قوم پر قبضہ کر لے اور اسے امریکا کی طرح ایک چینی کالونی بنا لے تم بیٹھ جاؤ بے وقوف، ہم اپنی قوم کو تم جیسی ڈمیوں کی طرح نہیں بیچ سکتے۔