شیخ رشید کے بعد اعظم سواتی کو بھی نجی کمپنی نے لگایا "ٹیکہ” عوام کا بڑا مطالبہ
اسلام آباد (محمد اویس)نجی کمپنی ایس جمیل اینڈ کو نے کرایوں میں دوبارہ 30سے 40فیصد تک غیر قانونی اضافہ کردیا۔عوامی شکایات کے باوجود ریلوے افسران کارروائی کرنے سے گریزاں، کرپٹ افسران نجی کمپنی کے ساتھ مل گئے ۔وزیراعظم عمران خان کے حلقہ کے عوام کا وزیراعظم سے نوٹس لینے کی اپیل ۔۔
دستاویزات کے مطابق ریلوے کی نجکاری کی گئی ٹرینوں کا کرایہ ایک مرتبہ پھر سے نجی کمپنی ایس جمیل اینڈ کو نے بڑھادیا ہے جبکہ کرایہ بڑھانے کے لیے اجازت بھی نہیں لی گئی اور مسافروں سے پہلے ہی غیرقانونی طور پر 20سے 50فیصد تک اضافی کرایہ وصول کیا جاتا تھا جو شکایات کے باجود واپس نہیں لیا گیا ایک مرتبہ پھر سے بجی کمپنی نے کرائیوں میں 30سے 40فیصد تک کرائیوں میں اضافہ کردیا۔
اٹک اور جنڈ ایکسپریس کا کرایہ جو پہلے اٹک سے چھب تک پہلے غیرقانونی طور پر اضافہ کرکے 120روپے کیا گیا تھا اس کو اب دوبارہ بڑھا کر 150کردیا گیا ہے ۔اٹک سے انجرا کاکرایہ پہلے بڑھاکر 150کیا گیاتھا اس کو دوبارہ بڑھاکر 190روپے کردیا گیا۔اس طرح اٹک سے جنڈ جو پہلے کرایے میں اضافہ کرکے سو روپے کیا گیا تھا اس کو 120کردیا گیا ہے جہاں پر110تھا اس کو 150روپے کردیا گیا ہے ۔اٹک سے ماڑی انڈس تک جو پہلے بڑھا کر 190کیا گیا تھا اس کو 230روپے کردیا گیا ہے
عوام نے وزیراعظم سے کرائیوں میں غیر قانونی اضافے کے خلاف نجی کمپنی اور ریلوے کے کرپٹ افسران کے خلاف کاروائی کرنے اور کرائیوں میں غیرقانونی اضافہ واپس لینے کی درخواست کردی۔