راولپنڈی:کہیں مردہ مرغیاں تو کہیں گدھے کا گوشت:ویڈیودیکھتے جائیں اورنصیحت کرتے جائیں،اطلاعات کے مطابق راولپنڈی کے علاقے پیر ودھائی میں ایسے گروہ کا انکشاف ہوا ہے کومختلف ہوٹلوں پرگائے ، بکرا اوردیگر حلال جانوروں کے گوشت کی فراہمی کی آڑمیں گدھوں اورکتوں کا گوشت فراہم کرتا تھا
ذرائع کےمطابق یہ گوشت معروف ہوٹلوں کو فراہم کیا جاتا ہے اوریہ گوشت آنے والے گاہکوں اورمہمانوں کو کھلایا جاتا تھا ، اس گوشت کو مصالحہ جات سے سے لذیذ بناکرلوگوں کواپنی طرف گرویدہ کررکھا تھا
https://twitter.com/BaaghiTV/status/1357034524971061249
ادھرذرائع کے مطابق اس حوالے سے کچھ لوگوںکوشک گزرا توانہوں نے اس گروہ کا پیچھا کیا اورپھرایک ایسی جگہ پران کو گدھا ذبح کرتے دیکھا جہاں لوگوں کو بکرے ذبح کرنے کی کہانی سنائی جاتی تھی
کھوتے اورکتے ذبح کرکے فروخت کرنے والا گروہ عوام کے ہتھے چڑھ گیا ،جذباتی عوام نے کھوتا ذبح کرنے والے کو کھوتا بنا ڈالا مار مار کر درگت بنا ڈالی
عوام کے ہجوم نے کھوتا اور کتا ذبح کرنے والے گرو کو رنگے ہاتھوں دھر لیا ،عوام نے پیرودھائی پولیس کو اطلاع دے کر گرو کو پولیس کے حوالے کردیا
اس گروہ کوپولیس اورلوگوں کی بڑی تعداد نے گھیررکھا ہےاورپھر پولیس نے ان کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے گرفتارکرکے کارروائی شروع کردی ہے