باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاک جنوبی افریقہ دوسرے ٹیسٹ میچ میں بکی گرفتار کر لیا گیا
بکی کودوسرے ٹیسٹ کے پہلے دن گرفتارکیا گیا،بکی کوگرفتارکرنے کے بعد ایف آئی اے کے حوالے کر دیا گیا ،بکی ڈی جے کا کارڈاستعمال کرکے گراوَنڈ کےاندرآیا تھا بکی کا تعلق یواے ای سے ہے ،مزیدتفتیش جاری ہے
بلال نامی ایک بکی کو دوسرے ٹیسٹ کے پہلے روز پنڈی کرکٹ سٹیڈیم کے اندر سے گرفتار کیا گیا تھا۔ بلال کا تعلق متحدہ عرب امارات سے ہے اور وہ ڈی جے کارڈ استعمال کرکے پنڈی سٹیڈیم کے اندر آگیا تھا ۔
پی سی بی کی انتظامیہ نے بلال کو فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی ایف آئی اے کے حوالے کردیا ہے اور اس سے مزید تفتیش جاری ہے۔ سٹے باز پاکستان اور جنوبی افریقا کے میچ پر سٹے بازی کررہے تھے، زیر حراست شخص بلال گراؤنڈ سے دبئی میں نیٹ ورک کو میچ ،پچ اور موسم کے بارے میں فون پر براہ راست معلومات فراہم کررہا تھا، بلال نے جرم کا اعتراف کرلیا ہے ،اسے صبح سے مانیٹر کیا جارہا تھا اور لنچ کے بعد حراست لے کر ایف آئی اے کے حوالے کیا گیا۔