ضلعی انتظامیہ کی یوم یکجہتی کشمیر ریلی

0
91

شیخوپورہ( نمائندہ باغی ٹی وی )وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر صوبہ کے دیگر اضلاع کی طرح ضلع شیخوپورہ میں بھی ضلعی انتظامیہ کے زیر سرپرستی یوم یکجہتی کشمیر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ،تحصیل ہیڈ کوارٹرز اور دور دراز علاقوں میں بھرپور قومی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا
ضلع بھر میں ریلیاں نکالی گئیں اور سیمینارز کا انعقاد کیا گیا،ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر پر مرکزی سیمینار تحصیل کونسل ہال میں منعقد ہواجس کی صدارت صوبائی وزیر قدرتی آفات میاں خالد محمود،ڈپٹی کمشنر محمداصغر جویئہ اور ڈی پی او مبشر میکن مہمان خصوصی تھے،سیمینار میں سرکاری افسران و ملازمین ،پی ٹی آئی عہدیداران ، ممبران ضلعی امن کمیٹی،علماءکرام ،وکلا ،صحافیوں ،سول سوسائٹی کی شخصیات سمیت معاشرہ کے تمام طبقوں سے تعلق رکھنے والے خواتین و حضرات کی بڑی تعداد نے شرکت کی

سیمینار کے آغاز پر شہدا کشمیر کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی،ڈپٹی کمشنر نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری عوام کی جدوجہد آزادی میں پوری قوم اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ یک جان ہیں مظلوم کشمیریوں کو حق خودارادیت دینے کے لیے اقوام متحدہ اپنا کردار ادا کرے،وہ وقت دور نہیں جب کشمیر کی آزادی کا سورج طلوع ہوگا، حکومت وزیراعظم پاکستان عمران خان کی قیادت میں عالمی سطح پر کشمیریوں کا مسئلہ اجاگر کر رہی ہے جنیوا مذاکرات میں کشمیر کی قرارداد پیش ہونا کامیابی کی نوید ہے کشمیری عوام بہت جلد آزادی کی خوشخبری سنے گے انہوں نے کہا کہ کشمیری اپنے آپ کو تنہا نہ سمجھیں پوری پاکستانی قوم کے دل کشمیریوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں پاکستانی عوام کشمیر کے مسئلہ پر متحد اور بھارت کی طرف سے جاری ظالمانہ کارروائیوں کی بھرپور مذمت کرتے ہیں

انہوں نے کہا کہ بھارت ظلم و بربریت کے باوجود کشمیری نوجوانوں کو نہیں ہرا سکا ، بھارت کشمیری گھریلو خواتین کی عصمت دری اور معصوم بچوں سے درندگی کے سلوک کو فوری بند کرے ورنہ اس کو برا خمیازہ بھگتنا پڑے گا

اس موقع پر د یگر مقررین نے کہا کہ کشمیر کمیٹی پاکستان کشمیر کا مسئلہ عالمی سطح پر اجاگر کرنے کے لئے تمام دنیا کو قائل کر رہی ہے آزادی کشمیریوں کا بنیادی حق ہے اس بارے عالمی طاقتوں کو اپنا کردار ادا کرنا پڑے گا،اس موقع پر سکولوں کے طلباء و طالبات نے تقاریر اور ملی نغمے پیش کیے آخر میں کشمیر اور پاکستان کے قومی ترانے سنے گئے۔ سمینار کے اختتام پر پاکستان کے استحکام ترقی و خوشحالی اور کشمیر کی آزادی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔بعد ازاں احتجاجی ریلی نکالی گئی ۔ریلی کے شرکاء نے کشمیر بنے گا پاکستان ، کشمیریوں سے رشتہ کیا لا الہ الا اللہ ، کشمیر کی آزادی تک جنگ رہے گی۔بھارت کی بربادی تک جنگ رہے گی اور اللہ اکبر کے فلک شگاف نعرے لگائے گے۔دریں اثناء ضلع بھر میں تحصیل ہیڈ کوارٹرز پر اسسٹنٹ کمشنرز اور دیگر سرکاری محکموں کے سربراہوں کی نگرانی میں کشمیریوں کے حق میں سمینارز اور احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں۔

Leave a reply