آمنہ الیاس کی مدد کے نام پر دکھاوا کرنے والوں پر سخت تنقید

0
47

پاکستان کی معروف ماڈل و اداکارہ آمنہ الیاس نے مدد کے نام پر دکھاوا کرنے والوں کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

باغی ٹی وی : اداکارہ نے اپنے تصدیق شدہ انسٹا گرام اکاؤنٹ پر اپنی ایک ویڈیو جاری کی جس میں انہوں نے دکھانے کی کوشش کی ہے کہ لوگ کسی کی مالی مدد کرتے ہوئے بھی دکھاوا کرنا نہیں بھولتے اور کسی کی سفید پوشی کا خیال نہ رکھتے ہوئے بھی تصاویر بنا کر شیئر کر دیتے ہیں۔

آمنہ الیاس نے ویڈیو کے ساتھ کیپشن میں دکھاوا کرنے والوں کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ خیرات خاموشی سے دی جائے تو بہتر ہے لیکن ان کا یہ عمل ان کی خودنمائی کے لیے ہے-

انہوں نے کہا کہ یاد رکھیں کہ آپ کسی کی ضرورت کو پورا کر رہے ہیں نہ کہ اپنی ضرورت کی تکمیل کررہے ہیں۔

آمنہ الیاس نے یہ بھی کہا کہ اگلی بار آپ جب بھی کسی کی مدد کریں تو تصویر نہ بنائیں-

ساتھ ہی انہوں نے حضور اکرم ﷺ کی مشہور حددیث کا مفہوم حوالے کے ساتھ تحریر کیا کہ ’صدقہ اس طرح دو کہ دائیں ہاتھ سے دو تو بائیں ہاتھ کو پتا بھی نہ چلے‘۔

واضح رہے کہ اس سے قبل اداکارہ و ماڈل آمنہ الیاس نےسما جی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر 30 سیکنڈز سے بھی کم دورانیے کی ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں ٹریفک پولیس اہلکار کی جانب سے روکے جانے پر کار میں ’بھرم‘ کے ساتھ بیٹھا ہوا دیکھا جا سکتا ہے۔

مختصر ویڈیو میں ٹریفک پولیس اہلکار اداکارہ کی کار کا شیشہ بجا کر ان سے ڈرائیونگ لائسنس دکھانے کا مطالبہ کرتا ہے۔

ویڈیو میں دکھایا گیا تھا کہ ٹریفک پولیس اہلکار اداکارہ کو احترام سے بتاتے ہیں کہ انہوں نے ٹریفک سگنل توڑ کر قانون کو توڑا ہے اور ساتھ ہی اہلکار آمنہ الیاس سے ڈرائیونگ لائسنس دکھانے کا مطالبہ کرتے ہیں۔

آمنہ الیاس کی بھرم کلچر کے خلاف ویڈیو انٹرنیٹ پر مقبول

Leave a reply