شیخوپورہ کے طلبہ نے پہلی پوزیشن اپنے نام کر لی

0
31

شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی) ذہین اور محنتی طلباء و طالبات ہی کسی قوم کا اثاثہ ہوتے ہیں۔اور یہ طلباء طالبات کامیاب معاشرے کی تشکیل میں اپنا اہم اور مضبوط کردار ادا کرتے ہیں
یہ بات خوش آئند ہے کہ ضلع شیخوپورہ کے طلباء و طالبات نے لاہور ڈویژن میں STEMکے مقابلہ جات کے دوران 598ویڈیوز تیار کر کے پہلی پوزیشن حاصل کر لی۔ ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر قدرتی آفات پنجاب میاں خالد محمود نے ایم سی گرلز ہائی سکول علامہ اقبال پارک میں منعقدہ تقریب میں اساتذہ اور طلباء و طالبات سے خطاب کرتے ہوئے کیا
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ محمد اصغر جوئیہ۔ ڈی ایم او میاں نذیر احمد۔ چیف آفیسر ایجوکیشن ملک منظور احمد۔ ڈی او ایجوکیشن قادر بخش،چوہدری محمد اسلم گجر ،چوہدری امان اللہ گجر،میاں شفیق طاہر، رانا احسان الحق، سید عامر شاہ،وسیم خان ، رانا محمد اشرف روبینہ نسرین،مسز غانیہ،رشید احمد چیف وارڈن سول ڈیفنس چوہدری محمد الیاس گجر چوہدری شاہد گجر ، کریم بخش،محمد عارف صابری،خواجہ شجاعت، عبدالرحمن شاکر ،اور دیگر موجود تھے۔
ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ محمد اصغر جوئیہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ طلباء و طالبات پر محنت کرنے والے اساتذہ کا رشتہ بڑے ادب واحترام کا ہےاور مبارکباد کے مستحق ہیں۔
تخلیقی دماغ کے بچے کامیابیاں حاصل کرنے کے بغیر کسی میدان میں پیچھے نہیں رہ سکتے۔ وہ اپنی کامیابیاں حاصل کرنے کے لیے کوئی نہ کوئی کام کرتے رہتے ہیں۔جو اپنی محنت کے بل بوتے پر ملک وقوم کا نام روشن کرتے ہیں
تقریب کے اختتام پر صوبائی وزیر قدرتی آفات پنجاب میاں خالد محمود۔ڈپٹی کمشنر محمد اصغر جوئیہ نے STEMکے مقابلہ جات میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبا و طالبات کو ٹرافیاں اور اساتذہ کو تعریفی سرٹیفیکٹ تقسیم کیئے اور انکے اعزاز میں پرتکلف ظہرانہ دیا گیا۔

Leave a reply