وزیراعظم عمران خان کا دورہ امریکا کامیاب ترین، پاکستان واپس روانہ

0
78

وزیراعظم عمران خان 3 روزہ دورہ امریکہ کے بعد پاکستان واپس روانہ ہو گئے، وزیراعظم کا دورہ امریکہ انتہائی کامیاب رہا، آرمی چیف بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے

وزیراعظم کا امریکا میں پاکستانی کمیونٹی سے خطاب، امریکی سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ بھی ہوا حیران

باغٰی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان تین روزہ دورہ امریکہ کے بعد پاکستان واپس روانہ ہو گئے ، وزیراعظم عمران خان نے پاکستانی سفارتخانے میں قیام کیا تھا، انہوں نے امریکا میں قیام کے دوران امریکی‌صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے بھی ملاقات کی تھی. وزیراعظم عمران خان نے ارکان کانگریس اور امریکی تھنک ٹینک سے بھی خطاب کیا تھا۔ وزیراعظم عمران خان نے کیپیٹل ون ایرینا میں پاکستانی کمیونٹی کے بڑے اجتماع سے خطاب کیا جس میں ہزاروں افراد شریک ہوئے،۔ وزیراعظم عمران خان منگل کی شام امریکہ کا 3 روزہ سرکاری دورہ کامیابی سے مکمل کرنے کے بعد وطن واپس روانہ ہو گئے ہیں.

وزیراعظم نے امریکا میں ایسا اعلان کیا کہ پی پی اور ن لیگ کے ہوش اڑ گئے

وزیراعظم عمران خان نے امریکا میں مختلف سرمایہ کاروں اور تاجروں سے بھی ملاقاتیں کی ہیں ،وزیراعظم عمران خان کیپیٹل ہل بھی گئے ، کیپٹل ہل آمد پر اراکین کانگریس نے ان کا پرجوش خیرمقدم کیا اور وزیراعظم کو اردو میں خوش آمدید کہا، اس موقع پر اراکین کانگریس کی بڑی تعداد موجود تھی، وزیراعظم نے اراکین کانگریس کے ساتھ مصافحہ کیا۔ وزیراعظم سے ارکان کانگریس کا تعارف کرایا گیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان صرف پاکستان میں نہیں بلکہ دنیا بھر میں مقبول ہیں

وزیراعظم کا امریکا میں مصروف ترین دن،سرمایہ کاروں نے وزیراعظم کے ویژن کو سراہا

اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صدر ٹرمپ کو خطے کی صحیح صورتحال سے آگاہ کیا، دورہ امریکہ کے بعد دوطرفہ تعلقات سچائی اور بھروسے پر مبنی ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ میں پاکستان کے بارے میں غلط فہمی پائی جاتی تھی، امریکہ نے ہمیشہ پاکستان سے ڈو مور کا مطالبہ کیا، پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ہزاروں جانوں کی قربانیاں دیں، ماضی کی حکومتوں نے امریکہ کو زمینی حقائق سے صحیح آگاہ نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو جغرافیائی لحاظ سے دنیا بھر میں اہم مقام حاصل ہے .

وزیراعظم عمران خان نے امریکی ایوان نمائندگان کی سپیکر نینسی پلوسی کے دفتر کا بھی دورہ کیا۔ اس موقع پر سپیکر نے ان کا خیر مقدم کیا اور اپنے سٹاف سے تعارف کرایا۔ دفتر میں ملاقات کے موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور وفد کے دیگر ارکان بھی موجود تھے۔ اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان کا موقف سمجھنے پر نینسی پلوسی کا مشکور ہوں، اب تک امریکی سیاستدانوں تک پاکستان کا صحیح موقف نہیں پہنچا تھا، پاکستان امریکہ کے ساتھ تعلقات ازسر نو استوار کرنا چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان افغانستان کے سیاسی حل کیلئے تمام ممکن اقدام کرے گا۔ سپیکر نینسی پلوسی نے کہا کہ کئی پاکستانی امریکہ کی ترقی میں بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں .

وزیراعظم عمران خان سے واشنگٹن میں تحریک انصاف کے رہنماؤں اور کارکنان نے بھی ملاقات کی، اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قومی وقار اور غیرت پر سمھجوتہ نہ کیا جائے، عزت نفس بڑی چیز ہے، مدینہ کی ریاست کے سنہری اصولوں پر عمل پیرا ہو کر کامیابی حاصل کر سکتے ہیں، اوورسیز پاکستانیوں کو زندگی میں بہت محنت کرنا پڑتی ہے، اوورسیز پاکستانی ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں۔

آرمی چیف کا پینٹا گون کا دورہ، بھر پور استقبال،گارڈ آف آنر پیش

وزیراعظم نے مزید کہا کہ کرکٹ کھیلنے والے ملکوں میں اوورسیز پاکستانیوں سے رابطہ رہتاتھا، میں اوورسیز پاکستانیوں کی سب سے زیادہ عزت کرتا ہوں ان کو زندگی میں بہت محنت کرنا پڑتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں، بیرون ملک مقیم پاکستانی محنت سے دنیا میں پاکستان کا نام روشن کرتے ہیں۔ عمران خان نے اوورسیز پاکستانیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگوں میں عزت نفس اور خود اعتمادی ہونی چاہئے، خود اعتمادی سے انسان بڑی سے بڑی کامیابی حاصل کر سکتا ہے۔

وزیراعظم عمران خان سے اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے پاکستانی سفارتخانے میں ملاقات کی ہے۔ وزیراعظم عمران خان سے امریکہ میں پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں کے ایک وفد نے بھی ملاقات کی .

وزیراعظم عمران خان سے واشنگٹن میں پاکستانی نژاد امریکی ڈونرز کے وفد نے ملاقات کی۔وفد نے شوکت خانم میموریل کینسر ہسپتال کیلئے تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا .

امریکی ریاست ٹیکساس سے تعلق رکھنے والے چوٹی کے پاکستانی بزنس مین اور ڈیموکریٹک پارٹی کے بااثر ممبر طاہر جاوید نے وزیراعظم عمران خان سے واشنگٹن ڈی سی میں پاکستانی سفارتخانے میں ملاقات کی ۔

وزیراعظم عمران خان سے سفیر منیر اکرم اور معروف تاجر شہال خان نے واشنگٹن میں ملاقات کی۔ ملاقات میں پاکستان میں تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیراعظم کے معاون خصوصی سید ذوالفقار بخاری، وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ و اقتصادی امور ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ، وزیراعظم کے مشیر عبدالرزاق داﺅد اور وفاقی وزیر سید علی حیدر زیدی بھی اس موقع پر موجود تھے.

بلاول نے عمران خان کی غیر مشروط حمایت کا اعلان کر دیا، اہم ترین خبر

قبل ازیں امریکا پہنچنے پر ایئر پورٹ پر وزیر اعظم عمران خان کا پرتپاک استقبال کیا گیا، پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں، امریکہ میں مقیم پاکستانیوں کی بڑی تعداد ان کی ایک جھلک دیکھنے کیلئے موجود تھی۔ وزیراعظم عمران خا ن کی واشنگٹن ڈی سی آمد پر پاکستانی کمیونٹی خوشی سےنہال ہوگئی۔ واشنگٹن میں پاکستان ہاؤس پہنچنے پر پاکستانی کمیو نٹی نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔وزیراعظم عمران کی ایک جھلک دیکھنے کیلئے لوگ بےتاب نظر آئے۔ ایئر پورٹ سے وزیر اعظم پاکستان ہاؤس پہنچے اس موقع پر تحریک انصاف کے کارکنان اپنے قائد کو ویلکم کہنے کیلئے پاکستان ہاؤس کے باہر موجود تھی۔ خواتین اور بچوں کا جوش بھی قابل دید تھا، کارکنان کی بڑی تعداد نے ڈھول کی تھاپ اور پارٹی ترانوں پر رقص کرکے خوشی کا اظہار کیا۔ پاکستان ہاؤس کےاطراف قومی اورپی ٹی آئی پرچموں کی بہار ہے۔عمران خان کی آمد کے ساتھ ہی فضا پاکستان زندہ باد کے فلک شگاف نعروں سے گونج اٹھی۔ اس موقع پر سیکیو رٹی کے انتہائی سخت انتظامات دیکھنے میں آئے، وزیراعظم عمران خان قطر ائیر ویز کے ذریعے امریکا پہنچے، وزیراعظم عمران خان کے دورہ امریکا پر 50 ہزار ڈالر خرچ آئے گا جبکہ اس سے قبل پاکستان کے وزراء اعظم کے دورہ امریکا پر چار لاکھ ساٹھ ہزار ڈالر خرچ آتا تھا.

Leave a reply