وزیراعظم عمران خان نے امریکا میں کیپٹل ہل کا دورہ کیا اور اراکین کانگریس سے ملاقاتیں کی، وزیراعظم نے امریکی ایوان نمائندگان کا بھی دورہ کیا اور سپیکر نینسی پلوسی سے ملاقات کی، وزیراعظم نے پاکستان روانہ ہونے سے قبل ملیحہ لودھی اور ڈاکٹروں کے وفد سے بھی ملاقات کی، وزیر اعظم نے تحریک انصاف کے رہنماؤں سے بھی خطاب کیا. وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان امریکہ کے ساتھ تعلقات ازسر نو استوار کرنا چاہتا ہے دورہ امریکہ کے بعد دوطرفہ تعلقات سچائی اور بھروسے پر مبنی ہوں گے۔

وزیراعظم عمران خان کا دورہ امریکا کامیاب ترین، پاکستان واپس روانہ

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے امریکا میں مختلف سرمایہ کاروں اور تاجروں سے بھی ملاقاتیں کی ہیں ،وزیراعظم عمران خان کیپیٹل ہل بھی گئے ، کیپٹل ہل آمد پر اراکین کانگریس نے ان کا پرجوش خیرمقدم کیا اور وزیراعظم کو اردو میں خوش آمدید کہا، اس موقع پر اراکین کانگریس کی بڑی تعداد موجود تھی، وزیراعظم نے اراکین کانگریس کے ساتھ مصافحہ کیا۔ وزیراعظم سے ارکان کانگریس کا تعارف کرایا گیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان صرف پاکستان میں نہیں بلکہ دنیا بھر میں مقبول ہیں .

وزیراعظم کا امریکا میں پاکستانی کمیونٹی سے خطاب، امریکی سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ بھی ہوا حیران

اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صدر ٹرمپ کو خطے کی صحیح صورتحال سے آگاہ کیا، دورہ امریکہ کے بعد دوطرفہ تعلقات سچائی اور بھروسے پر مبنی ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ میں پاکستان کے بارے میں غلط فہمی پائی جاتی تھی، امریکہ نے ہمیشہ پاکستان سے ڈو مور کا مطالبہ کیا، پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ہزاروں جانوں کی قربانیاں دیں، ماضی کی حکومتوں نے امریکہ کو زمینی حقائق سے صحیح آگاہ نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو جغرافیائی لحاظ سے دنیا بھر میں اہم مقام حاصل ہے .

وزیراعظم نے امریکا میں ایسا اعلان کیا کہ پی پی اور ن لیگ کے ہوش اڑ گئے

وزیراعظم عمران خان نے امریکی ایوان نمائندگان کی سپیکر نینسی پلوسی کے دفتر کا بھی دورہ کیا۔ اس موقع پر سپیکر نے ان کا خیر مقدم کیا اور اپنے سٹاف سے تعارف کرایا۔ دفتر میں ملاقات کے موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور وفد کے دیگر ارکان بھی موجود تھے۔ اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان کا موقف سمجھنے پر نینسی پلوسی کا مشکور ہوں، اب تک امریکی سیاستدانوں تک پاکستان کا صحیح موقف نہیں پہنچا تھا، پاکستان امریکہ کے ساتھ تعلقات ازسر نو استوار کرنا چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان افغانستان کے سیاسی حل کیلئے تمام ممکن اقدام کرے گا۔ سپیکر نینسی پلوسی نے کہا کہ کئی پاکستانی امریکہ کی ترقی میں بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں .

وزیراعظم کا امریکا میں مصروف ترین دن،سرمایہ کاروں نے وزیراعظم کے ویژن کو سراہا

وزیراعظم عمران خان سے واشنگٹن میں تحریک انصاف کے رہنماؤں اور کارکنان نے بھی ملاقات کی، اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قومی وقار اور غیرت پر سمھجوتہ نہ کیا جائے، عزت نفس بڑی چیز ہے، مدینہ کی ریاست کے سنہری اصولوں پر عمل پیرا ہو کر کامیابی حاصل کر سکتے ہیں، اوورسیز پاکستانیوں کو زندگی میں بہت محنت کرنا پڑتی ہے، اوورسیز پاکستانی ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں۔

Shares: