مارننگ شو کی میزبان اور اداکارہ ندا یاسر کی والدہ انتقال کر گئیں۔

باغی ٹی وی : ندا یاسر نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ انسٹاگرام پر والدہ اور بہن و بھائیوں کے ساتھ کھچوائی گئی پرانی تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو بتایا کہ ان کی والدہ فہمیدہ نسرین انتقال کر گئیں ہیں-

اداکارہ نے مختصر پوسٹ میں والدہ کو بہادر، مضبوط اور زندگی کے مسائل کا سامنا کرنے والی خاتون قرار دیتے ہوئے ان کی وفات کی تصدیق کی، تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ ان کی والدہ کا انتقال کیسے ہوا۔

اداکارہ کی والدہ کا انتقال ایک ایسے وقت میں ہوا جب وہ شوہر اور بچوں سمیت جنوبی ایشیائی ملک مالدیپ چھٹیاں منانے کے لیے گئی ہوئی ہیں۔

ندا یاسر نے والدہ کے انتقال سے چند گھنٹے قبل ہی مالدیپ میں اہل خانہ کے ساتھ گزارے گئے خوبصورت لمحات کی تصاویر اور ویڈیوز بھی شیئر کی تھیں۔

اداکارہ کی جانب سے والدہ کے انتقال کی خبر شیئر کیے جانے کے بعد مداحوں، شوبز و سیاسی شخصیات نے ان کے ساتھ دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

Shares: