انگلینڈ نے بھارت کو ہوم گراؤنڈ میں دھول چٹادی

0
41

انگلینڈ نے بھارت کو ہوم گراؤنڈ میں دھول چٹادی

باغی ٹی وی : جیک لیچ اور جیمز اینڈرسن کی تباہ کن بولنگ کی بدولت انگلینڈ نے بھارت کو چنئی ٹیسٹ میں عبرتناک شکست سے دوچار کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق انگلینڈ نے چار میچوں کی سیریز پر مشتمل پہلے ٹیسٹ میچ میں بھارت کو 227 رنز کی عبرتناک شکست سے دے دی ہے ، مہمان انگلینڈ کی جانب سے 420 رنز کا پہاڑ جیسا تعاقب کا ہدف کرنے والے بھارتی سورما صرف 192 رنز پر ڈھیر ہوگئی

گھر کے شیر گھر ہی میں ڈھیر، سیریز کا ابتدائی ٹیسٹ میچ میزبان بھارتیوں کے لیے کڑا امتحان ثابت ہوا۔ مہمان انگلش ٹیم نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کے خوب جوہر دکھائے، کپتان جورُوٹ قیمتی 218 رنز کی بدولت مرد میدان قرار پائے۔

پہلی اننگزمیں انگلینڈ کا 578 کا پہاڑ جیسا ٹوٹل بنا جس سے نام نہاد بھارتی سورما بوجھ تلے دب گئے، جواب میں 337رنز بنائے۔ دوسو اکتالیس رنز کی برتری کے ساتھ مہمان انگلش کھلاڑیوں نے ایک سو اٹھہتر رنز بنا کر سورماؤں کو گویا چارسوبیس لگا دی۔

کپتان ویرات کوہلی نے بمشکل 72 کی مزاحمت کی، پوری ٹیم 192 رنز پر ڈھیر ہوئے اور 227 رنز کی بری شکست کھائی۔ مہمان انگلش ٹیم نے ایک تیر سے دو شکار کئے، چار میچز کی سیریز میں ایک صفر کی برتری پر ٹیسٹ چیمپئن شپ میں تیس پوائنٹس ملے، ٹاپ پوزیشن مستحکم کر لی۔

Leave a reply