راولپنڈی:ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی عمران احمرنے انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب انعام غنی کی جانب سے پیشہ وارانہ امور میں غیر معمولی کارکردگی دکھانے والے راولپنڈی ریجن کے افسران و اہلکاروں کو نقد انعامات اور تعریفی سرٹیفیکیٹ تقسیم کیے۔ غیر معمولی کارکردگی دکھانے والے افسران و اہلکاروں میں راولپنڈی ضلع کے41،ضلع چکوال،اٹک اور جہلم کے2/2افسران و اہلکار وں نے انعامات وصول کیے۔ تفصیلات کے مطابق ریجنل پولیس آفیسر عمران احمرنے راولپنڈی ریجن کے چاروں اضلاع میں تعینات افسران واہلکار جنہوں نے سال 2020کے دوران اپنے پیشہ وارانہ امور کی ادائیگی میں غیر معمولی کارکردگی دکھائی انہیں انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب انعام غنی کی طرف سے خصوصی طور پر بھجوائے گئے نقد انعامات اور تعریفی سرٹیفیکیٹ درجہ اول تقسیم کیے۔ انعامات و سرٹیفیکیٹ کی تقسیم کے لیے تمام افسران و اہلکاروں کو خصوصی طور پر ریجنل دفتر میں مدعو کیا گیا تھا۔انعامات حاصل کرنے والوں میں راولپنڈی ضلع کے انسپکٹر جاوید اقبال، محمد افضل،اللہ یار،محمد نعیم،شجاعت علی،سب انسپکٹرزمحمد رفیق،شفقت علی،آصف سجاد، طاہر احمد ریحان، محمد ریاض،اعزاز عظیم،وقاص سفیر،کاشف اقبال، عروش،اسامہ سیف اللہ،اے ایس آئیز حسنین حیدر، عبد المنصور،ہیڈ کانسٹیبل یاسر نعمان،کانسٹیبلان محمد فیصل، اعجاز علی،جبار حسین، غفور، مبشر امان اللہ،فرغام،محمد کلیم، منظر عباس، حسن اکرم،سرمدعباسی، شہزاد، حیدر رضا، افراسیاب، محمد مدثر، عدنان شہزاد، حماد، محمد مبین، عرفان اختر، عاقب مسعود، تنویر ممتاز، منتظر عباس، خلیل احمد،ضلع چکوال کے سب انسپکٹرمنصور مظہر، کانسٹیبل نعمان عظیم،ضلع جہلم کے انسپکٹر محمد نواز،سب انسپکٹر عبد الرحمٰن جبکہ ضلع اٹک کے سب انسپکٹرز گلفراز احمد اور نیاز احمد شامل تھے۔ ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی عمران احمر نے تما م افسران و اہلکاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی بہترین کارکردگی ہی آپ کی پہچان ہے، پیشہ وارانہ امور میں غیر معمولی کارکردگی دکھانے والے افسران و اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کا سلسلہ جاری رہے گا۔ آپ پہلے سے زیادہ محنت اور لگن سے اپنے فرائض منصبی سر انجام دے کر محکمہ پولیس کے لیے نیک نامی کا باعث بنیں۔