پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کو عدالت میں پیش کر دیا گیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حمزہ شہباز کو احتساب عدالت میں پیش کر دیا گیا، گزشتہ سماعت پر عدالت نے نیب کو حکم دیا تھا کہ آئندہ سماعت پر حمزہ شہباز کو عدالت میں پیش کیا جائے .

ٹھیکیدار کو فراڈ میں پکڑا تحریک انصاف نے اسکو ٹھیکہ دیا، شہباز شریف کا عدالت میں بیان

حمزہ شہباز نے عدالت میں پیشی کے موقع پر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کادورہ امریکا کامیاب رہا یا ناکام یہ وقت بتائےگا،لوگ موجودہ حکومت کوبددعائیں دے رہے ہیں،احتجاج ہرسیاسی جماعت کا حق ہے ،حکومت فاشزم کا مظاہرہ کرتے ہوئے کارکنوں کو گرفتار کر رہی ہے،کل مہنگائی اورانتقامی کاروائیوں کے خلاف عوام بھرپوراحتجاج کریں گے،عوام موجودہ حکومت سے تنگ آچکی ہے،میڈیاپراتنی پابندیاں توڈکٹیٹرشپ میں بھی نہیں تھیں،

 

رمضان شوگرملزنیب انکوائری کیخلاف درخواست پر سماعت ،تفتیشی افسر طلب

واضح رہے کہ اسی کیس میں حمزہ شہباز کو نیب نے گرفتار کر رکھا ہے، نیب نے حمزہ شہباز کو لاہور ہائیکورٹ سے ضمانت کی درخواست مسترد ہونے کے بعد حمزہ شہباز کو گرفتار کیا تھا وہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کی تحویل میں ہیں.

 

،اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتطامات کئے گئیے ہیں، احتساب عدالت کے اطراف پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے.

یہ تشریح کہاں سے آئی کہ ملزم کو گرفتارکرنے سے پہلے بتایا جائے ،حمزہ شہباز کیس میں عدالت کے ریمارکس

Shares: