بھارتی ر یاست مہاراشٹر کے اورنگ آباد میں مسلم نوجوانوں سے ’جے شری رام ‘ کا نعرہ لگانے والے چار شرپسندوں کو گرفتارکر لیا گیا۔
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اورنگ آباد میں واقعہ21 جولائی کو رونما ہوا، جس کے بعد سے علاقہ کا ماحول کشیدہ ہو گیا۔واقعہ کے دوران کچھ طالب علموں نے دو مسلمانوں کو دھمکا کر انہیں ’جے شری رام ‘ کا نعرہ لگانے پر مجبور کیا۔ پولیس نے 4 انجینئرنگ کے طالب علموں کے خلاف معاملہ درج کر کے انہیں گرفتار کر لیا ہے۔
بھارت، ہندو انتہاپسندوں کا مسلم نوجوانوں پر تشدد، زبردستی لگوائے جے شری رام کے نعرے
پولیس کے مطابق موبائل ایپ تیار کرنے والے شیخ عامر اور شیخ ناصر آزاد چوک پر کھڑے تھے کہ ملزم طالب علم ان سے جھگڑنے لگے۔ ملزمان نے دونوں مسلم نوجوانوں کو ان کے مذہب کے حوالے سے گالیاں دیں اور ’جے شری رام‘ نہ بولنے پر جان سے مارنے کی دھمکی بھی دی۔ بعد ازاں کچھ راہگیروں کو آتا ہوا دیکھ کر شرپسند وہاں سے فرار ہو گئے۔
یاد رہے کہ گزشتہ چار دنوں میں شہر میں یہ دوسرا واقعہ ہے۔ قبل ازیں جمعہ کے دن عمران جب اپنے گھر لوٹ رہا تھا تو کچھ شرپسندوں نے اس کی بائیک روک کر اور چابی چھین کر ’جے شری رام‘ بولنے پر مجبور کیا تھا۔