باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق دھند کے باعث موٹروے کو بند کر دیا گیا ہے

موٹروے M2-ٹھوکر نیاز بیگ سے لے کر کوٹ مومن تک شدید دھند کے باعث ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند دی گئی ہے تاہم عوام سے گزارش ہے کہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں, جبکہ سیال موڑ انٹر چینج پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں ، مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا، بڑی بسوں میں مسافروں کو اترنے سے روک دیا گیا

تفصیلات کے مطابق سیال ، موڑ ، پنڈی بھٹیاں ، کوٹ مومن انٹرچینج پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں شدید دھند کے باعث حد نگاہ صفر رہ گئی ، جس سے سفر کرنے والے مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے ، لگثری بسوں کے مسافروں کو گاڑی سے اترنے کی اجازت نہیں دی جارہی ، جس سے خواتین مسافر شدید پریشان ہیں ، موٹروے پولیس کہیں نظر نہیں آرہی نہ ہی ٹریفک کو کنٹرول کرنے کا کوئی نظام ہے ،

روڈ بلاک ہونے کی وجہ سے گجرات ، منڈی بہاؤ الدین ، چنیوٹ جانے والی ٹریفک بھی بلاک ہے

Shares: