پلاسٹک بیگز پر پابندی کی تجویز چیف سیکرٹری پنجاب کو ارسال کر دی گئی

0
83

محکمہ ماحولیات پنجاب نے پلاسٹک بیگز پر پابندی کی تجویز چیف سیکرٹری پنجاب کو ارسال کر دی،

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر ماحولیات بارضوان نے کہا ہے کہ پلاسٹک بیگز سے متعلق ہائیکورٹ کے احکامات پر عملدرآمد کیا جائے گا، پلاسٹک بیگز کے خلاف قانون سازی کیلئے پنجاب اسمبلی میں بل لے کر آئیں گے، رواں برس کے آخر تک پلاسٹک بیگز کے استعمال پر مکمل پابندی عائد کردی جائے گی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی محکمہ ماحولیات نے پولیتھین بیگز کی بندش کا معاملہ اٹھایا تھا مگر قانون میں ترمیم سازی نہ ہونے کی وجہ سے التوا کا شکار ہو گیا، پولیتھین پروڈکشن کے کاروبار سے وابستہ افراد نے محکمہ ماحولیات کے قوائد وضبط ماننے سے انکار کر دیا تھا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل وفاق میں بھی یہ پابندی کا حکم جاری ہو گیا تھا .ایک روز قبل وزیرمملکت برائے ماحولیاتی تبدیلی زرتاج گل نے کہا کہ 14 اگست سے پلاسٹک بیگز پر پابندی لگائی جا رہی ہے، وفاقی دارالحکومت میں روزانہ کی بنیاد پر ہر فرد 3سے 4بیگز استعمال کرتے ہیں، تمام افراد جو مینوفیکچرز ہیں وہ 14 اگست سے پہلے ختم کر دیں اور ہمارے ساتھ مل کر اس مہم میں شامل ہو جائیں، خلاف ورزی کرنے والے انڈسٹری کو پہلی بار ایک لاکھ،دوسری بار خلاف ورزی پر2 لاکھ اور تیسری بار خلاف ورزی پر 5لاکھ روپے جرمانہ ہو گی اور سزا دی جائے گی، پلاسٹک بیگز کی وفاقی دارالحکومت پر پابندی پر میڈیا، سول سوسائٹی اور تمام ادارے مل کر ہمارا ساتھ دیں تا کہ وفاقی دارالحکومت کو دوبارہ سے گندگی سے پاک اور پلاسٹک بیگز سے پاک شہر بنائیں

Leave a reply