سیالکوٹ کے سول جج نے مظلوم خواتین کو انصاف دلا کر منفرد ریکارڈ قائم کردیا

0
36

سیالکوٹ کے سول جج نے مظلوم خواتین کو انصاف دلا کر منفرد ریکارڈ قائم کردیا

باغی ٹی وی : سیالکوٹ کے سینئرسول جج ملک نثاراحمدنے194دنوں میں مظلوم خواتین اور انکے بچوں کوخرچہ اورنان نفقہ کی مد میں16کروڑ روپے دلوا کر منفرد ریکارڈ قائم کردیا.

ادھر وفاقی کابینہ نے مسلم خاندانی( عا ئلی ) قوانین (ترمیمی)بِل 2020 کی منظوری دیدی ہے جسے اب پارلیمنٹ میں پیش کیا جا ئے گا۔ یہ بل مُسلم خاندانی قوانین آرڈیننس 1961 پاکستان کا اہم ترین اصلاحی قانون ہے جس میں مسلم شادیوں اور طلاق کی رجسٹریشن، کثرتِ ازدواجpolygamy، جانشینی successionاور بیوی بچوں کے نان ونفقہmaintenance جیسے موضوعات شامل ہیں،نکاح رجسٹرڈ نہ کرانے پر سزا، والد بالغ بچے کے خرچے کا پابند .ہوگا، زائرین کومحافظ فنڈ سےمالی مدد دی جا ئیگی،

اٹھارویں آئینی ترمیم کے بعد ،یہ موضوع صوبوں کو منتقل ہوچکا ہے اور وفاقی حکومت صرف اسلا م آباد تک محدود ہے۔متعدد فورمزنے وقتا فوقتا مذکورہ آرڈیننس میں ترمیم کی تجاویز پیش کی تھیں۔ لہٰذا مذکورہ ایکٹ میں ترمیم کیلئے ، وزارتِ مذہبی امور نے ، ICTکی حد تک ،مُسلم خاندانی قوانین (ترمیمی) بل 2020 کے عنوان سے ایک سرکاری بل processکیا ہے۔ مذکورہ بل وزارتِ قانون و انصاف کی رائے کے مطابق مزید غور و خوض کے لئے وفاقی کابینہ کی ذیلی کمیٹی CCLCمیں پیش کیا

Leave a reply