دسمبر 2020 تک گردشی قرضہ کتنے ارب تک پہنچا؟ وزارت خزانہ کی بریفنگ
دسمبر 2020 تک گردشی قرضہ کتنے ارب تک پہنچا؟ وزارت خزانہ کی بریفنگ
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس ہوا جس میں گردشی قرضوں سے متعلق بریفنگ دی گئی
وزارت خزانہ کی جانب سے بتایا گیا کہ دسمبر 2020 تک گردشی قرضہ 2306 ارب روپے تک پہنچ گیا ہے،گردشی قرضوں کا اسٹاک 1006 ارب روپے اور قرضوں کا بہاؤ 1300 ارب ہے،قرض اسٹاک بینکوں سے لیا گیا قرضہ ہے اور بہاؤ میں لائن لاسز، آئی پی پیز ادائیگی ہے،400ارب روپے کی اسلامی فنانسنگ کی گئی جو قرض اسٹاک کو کم کرنے کیلئے ہے،
وزارت خزانہ کی جانب سے بتایا گیا کہ حکومت نے پی ایچ پی ایل کا 806 ارب روپے کے قرضے کو حکومتی قرضے میں تبدیل کیا ،اگلے پانچ سال میں حکومت یہ 806 ارب روپے کی ادائیگی کرے گی، رواں مالی سال 72 ارب روپے کی بینکوں کو ادائیگیاں کی جائیں گی،اب تک 28 ارب روپے بینکوں کو ادا کئے جاچکے ہیں،حکومت آئی پی پیز کو نومبر 2021 تک 500 ارب روپے ادائیگی کرے گی،یہ رقم دو قسطوں میں ادا کی جائیگی پہلی قسط 40 فیصد اگلے ماہ ادا کی جائیگی،60 فیصد رقم اگست 2021 میں ادا کی جائیگی،
وزارت خزانہ کی جانب سے بتایا گیا کہ حکومت نے نادار لوگوں کو 140 ارب کی رواں مالی سال سبسڈی دی ،جس میں اب تک 52 ارب روپے جاری کردئیے گئے ہیں، کمیٹی نے گردشی قرضہ کا معاملہ اگلے اجلاس تک موخر کر دیا،کمیٹی نے وزارت خزانہ سے گردشی قرضہ منیجمنٹ پلان طلب کر لیا
واجب الادا ملکی قرضوں کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش،کرونا میں کتنی امداد ملی؟ بتا دیا