ترک صدر کو پورٹریٹ پیش کرنیوالے آرٹسٹ نے وزیراعظم عمران خان کو پورٹریٹ بھی بنا لیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ترکی کے صدر رجب طیب اردگان کا پورٹریٹ بنا کر انہیں پیش کرنے والے پاکستانی نوجوان نے وزیراعظم عمران خان کا بھی پورٹریٹ بنا لیا
انسان کی سچی محبت پروان ضرور چڑھتی ہے اور یہ محبت کسی بھی شکل میں ہو سکتی ہے۔جادوئی ہاتھوں سے محسنِ پاکستان جناب عمران خان صاحب کی خوبصورت تصویر بنائی ہے۔ پاکستانی نوجوان آرٹسٹ وقاص احمد شائق جس نے عمران خان سے محبت میں کمال کا شاہکار بنایا ہے۔
معروف پاکستانی آرٹسٹ وقاص احمد شائق نے وزیرِاعظم جناب عمران خان کا پورٹریٹ بنایا ہے، اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کو انکا یہ خوبصورت پورٹریٹ جلد پیش کیا جائے گا اس سے پہلے بھی کی عالمی رہنماؤں کو پورٹریٹ پیش کر چکے ہیں
جاود چیتن المعروف روشان کی پاکستان آمد پ آرٹسٹ وقاص شائق نے ایک خوبصورت پورٹریٹ پیش کیا۔
رپورٹ، سردار طیب خان،اسلام آباد