پریس ریلیز
شجاع آباد (نمائندہ باغی ٹی وی )جے یو پی آج 14 فروری یوم حیاء کے طور پر مناۓ گی غیر شرعی تہوار پر پابندی عائد کی جاۓ تحفظ ختم نبوت ص کے لئے ہر میدان میں امام نورانی کے کارکن کھڑے ہونگے اور منکرین ختم نبوت ص کے سامنے سیسہ پلائی دیوار ثابت ہونگے جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی رہنما مولانا حاجی عاشق علی خان قادری. ضلعی سیئنر نائب صدر علامہ عرفان قادری. عبدالوھاب قادری. حافظ شیراز حیدری. حبیب الرحمان مہروی نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا پوری قوم آج 14 فروری کو یوم حیاء کے طور پر مناۓ یہ ملک سیدہ خاتون جنت بی بی فاطمہ الزھرہ رضہ کی حیاء کا پیکر ملک ہے یہاں پر ویلنٹائن ڈے جیسے بہودہ تہواروں کی کوئی گنجائش نہیں حکومت اس غیر شرعی تہوار پر پابندی عائد کرے اور آج کے دن کو یوم حیاء کے طور پر منانے کا سرکاری سطع پر اعلان کرے جمعیت علماء پاکستان آج کے دن کو یوم حیاء اور دعا کے طور پر مناۓ گی عاشق علی قادری نے مزید کہا جے یو پی نظام مصطفئ صلی اللہ علیہ وسلم کے نفاظ کے لئے جدو جہد کرنے والی ملک کی سب سے پہلی اور ملک گیر جماعت ہے تحفظ ناموس رسالت ص کے لئے ہم کسی قسم کی قربانی دینے سے دریخ نہیں کرے گے فرانسی گستاخی پر ہمارے دل آج بھی رنجیدہ ہیں حکومت فرانسی گستاخی پر سرکاری سطع پر دنیا بھر میں سخت ترین احتجاج کرے اور فرانس سے تعلقات کو فوری طور پر ختم کرنے کا اعلان کرے فرانسی سفیر کی بے دخلی ہر مسلمان کا ایمانی مطالبہ ہے جس کی ہم ہمیشہ حمایت جاری رکھے گے

Shares: