کراچی : سندھ میں پرائیوٹ میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالجز میں داخلے کی آج آخری تاریخ ہے لیکن ناقص منصوبہ بندی کے باعث بی ڈی ایس کی 740 میں سے 631 نشستیں خالی ہیں ناقص پالیسیوں نے طلباء کا مستقبل تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا، ناقص منصوبہ بندی کےباعث بی ڈی ایس کی 740 میں سے631 نشستیں خالی ہیں کیونکہ ایم ڈی کیٹ نتائج کے نمبر 60 فیصد لانے کی شق کے باعث طلباء داخلوں سے محروم رہ گئے صدر پرائیوٹ میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالجز ایسوسی ایشن سندھ ڈاکٹر رضی کا کہنا ہے کہ داخلے کی صورتحال سے وزیر اعظم عمران خان کو آگاہ کیا ہے، سندھ بھر کے 12 میڈیکل ڈینٹل کالجز میں صرف 109 داخلے ہوئے ہیں ڈاکٹر رضی نے کہا کہ 631 نشستیں ابھی خالی ہیں لہذا داخلوں کی تاریخ میں تین ہفتے کا اضافہ کیا جائے اور ایم ڈی کیٹ نتائج کی غیر آئینی شق کو ختم کرکے چالیس فیصد کیا جائے۔

انتظامیہ کی نااہلی، میڈیکل کے طلبا کا مستقبل داؤ پر لگ گیا
Shares: