کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے وفاقی اور صوبائی حکام کو لاپتا افراد کے ٹھکانے سے متعلق معلومات اکھٹا کرنے اور رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی جسٹس نعمت اللہ پھلپوٹو کی سربراہی میں دو ججز کے بینچ نے لاپتا افراد کی بازیابی کے لیے درخواستوں کا ایک سیٹ اٹھایا تو عمر زمان کے والدین، جنہیں 2014 میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے مبینہ طور پر حراست میں لیا، نے عرض کیا کہ ان کے بیٹے کی گمشدگی کے بعد سے اس کا کوئی سراغ نہیں ملا ہے بینچ نے مشاہدہ کیا کہ لاپتا افراد کے حوالے سے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) اور صوبائی ٹاسک فورس (پی ٹی ایف) کے متعدد سیشن ہوئے ہیں تاہم اس کا کوئی فائدہ نہیں ہوا اور درخواست گزار مایوس نظر آئے۔

Shares: