ہم کچھ کہیں گےتوشکایت ہوگی، فردوس عاشق اعوان نے عامر لیاقت کو ایسا کیوں کہہ دیا
باغی ٹی وی : ان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹرعامرلیاقت کاوزیراعلیٰ عثمان بزدارکوصحراپلس کہنےکامعاملہ فردوس عاشق اعوان نے ڈاکٹر عامر لیاقت کو جھاڑ پلادی ، عثمان بزدارپنجاب کےکلچرکوسپورٹ کرنےجیپ ریلی میں گئے،سیاحت کوفروغ پنجاب حکومت کی ترجیح ہے،عامرلیاقت جماعت کےڈسپلن کوفالوکریں،ہم کچھ کہیں گےتوشکایت ہوگی.
واضح رہے کہ ڈاکٹر عامر لیاقت جو کہ پی ٹی آئی کے ٹکٹ سے کراچی سے ایم این اے منتخب ہوئے ہیں . ان پر پہلے بھی اپنے بیانات اور جملوں کی وجہ سے پارٹی کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے . اور وہ مختلف انداز میں اپنی ہی پارٹی کو تنقید کا نشانہ بناتے آئے ہیں.
پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت نے سینیٹ انتخابات میں حفیظ شیخ کو ووٹ دینے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ قومی اسمبلی کا رکن ہوں لیکن حفیظ شیخ کو ووٹ نہیں دوں گا۔
عامر لیاقت کا کہنا تھا کہ حفیظ شیخ میری جماعت کے نہیں، پہلے جماعت میں آئیں، حلف اٹھائیں اور کچھ ماہ پارٹی میں گزاریں۔
یاد رہے پاکستان تحریک انصاف میں سینیٹ انتخابات کیلئے ٹکٹوں کی تقسیم پر شدید اختلافات سامنے آئے، پی ٹی آئی بلوچستان نے عبدالقادر کو سینیٹ ٹکٹ دینے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا تھا، جس پر عمران خان نے عبدالقادر کو ٹکٹ دینے کا فیصلہ واپس لے لیا۔