با لی ووڈ مسٹر پرفیکشنسٹ کے نام سے مشہور اداکارعامر خان کے بیٹے جنید خان نے اداکاری کے میدان انٹری جنید خان نے اپنی پہلی فلم کی شوٹنگ شروع کردی۔
باغی ٹی وی : تاہم دو سال قبل خبریں آئی تھیں کہ عامر خان بیٹے کو کسی بڑے پروڈکشن ہاؤس کی فلم میں میگا اسٹارز کے ساتھ اداکاری کے میدان میں اتارنے کے لیے کوشاں ہیں تاہم اب انہوں نے اپنی پہلی فلم کی شوٹنگ کا آغاز بھی کر دیا ہے-
عامر خان کے بیٹی ارا خان نے 15 فروری کو انسٹاگرام پر بھائی جنید خان کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے تصدیق کی کہ ان کے بھائی نے پہلی فلم کی شوٹنگ شروع کردی۔
ارا خان نے بھائی سے اپنی محبت کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ اگرچہ وہ پہلے بھی اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں تاہم 15 فروری سے انہوں نے اپنی پہلی فلم کی شوٹنگ کا آغاز کردیا۔
انہوں نے لکھا کہ بھائی نے انہیں پہلی فلم کے حوالے سے زیادہ تفصیلات نہیں بتائیں، تاہم وہ بڑے بھائی کی شوٹنگ کے موقع پر بہت خوش ہیں۔
دوسری جانب بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق جنید خان نے 15 فروری کو جس فلم کی شوٹنگ کا آغاز کیا اسے ییش راج فلمز کے بینر تلے بنایا جا رہا ہے اور اس کی ہدایات سدھارتھ پی ملہوترا دے رہے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق جنید خان ’مہاراجا‘ نامی فلم سے با لی وڈ کیریئر کا آغاز کریں گے اور اس فلم کی کہانی 1862 میں برصغیر میں انگریز دور کے سچے واقعات کے گرد گھومتی ہے اور جنید خان فلم کےمرکزی اداکاروں میں شامل ہیں۔
ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ فلم کو کب تک ریلیز کیا جائے گا اور اس میں جنید خان کے مد مقابل کس ہیروئن کو کاسٹ کیا جائے گا-