سندھ کے دو اور بلوچستان کے ایک حلقے میں ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ کا عمل جاری

سندھ کے دو اور بلوچستان کے ایک حلقے میں ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ کا عمل جاری

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ کے دو اور بلوچستان کے ایک حلقے میں ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ کا عمل جاری ہے۔

پولنگ شام 5 بجے تک بے تعطل جاری رہے گی۔ پی ایس 43 میں پیپلزپارٹی اور پی ٹی آئی میں کانٹے کے مقابلے کا امکان ہے۔1 لاکھ 45 ہزار 627 رجسٹرڈ ووٹرز پر مشتمل حلقے ملیر پی ایس 88 میں ضمنی انتخاب کے لئے پولنگ کا عمل جاری ہے۔ پیپلزپارٹی کے یوسف بلوچ، پی ٹی آئی کے جان شیر جونیجو اور ایم کیو ایم کے ساجد احمد سمیت دیگر آزاد امیدوار میدان میں ہیں۔

پی ایس 88 میں مرد ووٹرز کی تعداد 81 ہزار 425 اور خواتین ووٹرز کی تعداد 64 ہزار 202 ہیں۔ الیکشن کمیشن نے حلقے میں 108 پولنگ سٹیشن اور 410 پولنگ بوتھس بنائے ہیں۔ 33 پولنگ سٹیشن کو انتہائی حساس اور 36 کو حساس قرار دیا گیا ہے

الیکشن کمیشن نے جوہر، ائیر پورٹ، سچل، ملیر سٹی، ملیر کینٹ اور میمن گوٹھ تھانے کی حدود میں آنے والے پولنگ سٹیشنز کو حساس اور انتہائی حساس قرار دیا ہے۔

اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے کہا کہ ملیر میں منشیات کے اڈے کھل گئے ،ملیر کو سب نے مل کر لوٹا اورمختلف ادوار میں ٹھیکے پر دیا گیا،ملیرکےآخری ٹھیکیدار راوَ انوار تھے ،جان شیر جنیجو عمران خان کا ٹائیگر ہے،ووٹ پیسوں سے نہیں حق و انصاف سے ملتاہے،آج کی شام فتح کی ہوگی ،

حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ ملیرمیں جیت پی ٹی آئی کی ہوتی ہے،مراد علی شاہ نے بلاول بھٹو کی ہدایت پر مجرموں کو بلایا وزیراعلیٰ ہاوَس میں ملیر میں حالات خراب کرنے کا پلان بن چکا ہے،سندھ پولیس کو وردی اور بغیر وردی استعمال کیاجاسکتاہے ملزمان لیاری اور سندھ کے 2اضلاع سے پولنگ عمل میں مداخلت کریں گے،جان شیر جونیجو عمران خان کا ٹائیگر ہے،رہا کیے گئے ملزمان کو پولنگ کونقصان پہنچانے کے لیےاستعما ل کیاجائے گا،

Comments are closed.