پاکستان شوبز انڈسٹری کی عالمی شہرت یافتہ معروف اداکارہ ماہرہ خان نے اپنے قریبی دوست سالم کریم سے رشتے پر بالآخر خاموشی توڑ ہی دی۔
باغی ٹی وی :اداکارہ ماہرہ خان نے حال ہی میں اداکار و میزبان واسع چوہدری کے شو میں شرکت کی جہاں میزبان نے اُن سے سوال کیا کہ حسن شہریار کے ساتھ آن لائن سیشن شو ہی آپ نے سالم کریم سے رشتے سے متعلق بات کی اور آپ نے حسن شہریار کے شو میں ہی یہ بات کرنے کا انتخاب کیوں کیا۔
میزبان کے سوال پر ماہرہ خان نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ سچ کہیں تو میں نے حسن کے شو میں یہ بات کرنے کا فیصلہ نہیں کیا تھا –
ماہرہ نے کہا کہ حتٰی کہ میں نے کسی بھی شو میں اپنی ذاتی زندگی پر بات کرنا نہیں چاہتی۔ انہیں میں نے کہا بھی تھا کہ میں اس موضوع پر بات نہیں کروں گی۔
ماہرہ خان نے یہ بھی کہا کہ میرے متعلق حسن شہریار کو کافی باتوں کا علم ہے اور انہیں وہ بات بھی پتا تھی اسی لیے جب بات سے بات نکلی تو اُن کی زبان سے نام بھی پھسل گیا اور سب کچھ بتا دیا۔ لیکن میں نے اُن کی بات کی تردید نہیں کی اس لیے کہ میں اُن لوگوں میں سے نہیں ہوں جو سچ کو تسلیم کرنے سے انکار کر دیتے ہیں۔
واضح رہے کہ سالم کریم، ماہرہ خان کے قریبی دوست سمجھے جاتے ہیں جبکہ اس سے قبل بھی ماہرہ خان سینئیر اداکارہ اور میزبان ثمینہ پیرزادہ کے شو میں ان سے محبت کا اظہار کر چکی ہیں۔