لاہور:ن لیگی رہنما خواجہ آصف کوکوٹ لکھپت جیل سےمیواسپتال اچانک کیوں منتقل کردیا گیا:اہم خبرآگئی،اطلاعات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما و سابق وزیر خارجہ خواجہ آصف کو لاہور کی کوٹ لکھپت جیل سے میو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

خواجہ آصف کو نظر کے مسائل کی وجہ سے میواسپتال لایا گیا جہاں معائنے کے دوران ان کی آنکھوں میں سفید موتیا پایا گیا۔یہ بھی بتایا گیاہے کہ خواجہ آصف صحت مند ہیں اور ان کےکورونا سمیت دیگرضروری ٹیسٹ کیے گئےہیں جن کی رپورٹس 24گھنٹوں میں آنےکی توقع ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ خواجہ آصف کے آپریشن کا فیصلہ 17 فروری کو کیا جائے گا۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں قومی احتساب بیورو (نیب) نے خواجہ آصف کو گرفتار کیا تھا جنہیں بعد ازاں احتساب عدالت نے جوڈیشنل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا تھا

Shares: