اسلام آباد ہائیکورٹ .وکلا حملے کے بعد سیکیورٹی مزید بڑھانے کا فیصلہ
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ حملے کے بعد سیکیورٹی مزید بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے،
اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزارت داخلہ کو خط لکھ دیا ترجمان ہائیکورٹ کا کہنا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں رینجرز کی مزید 2 ہزارنفری طلب کی گئی ہے ،
واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے گزشتہ روز سیکٹر ایچ ایٹ میں تجاوزات کیخلاف شہری کی درخواست سماعت کیلئے منظور کی تھی اور تمام تجاوزات گرانے کا حکم دیا تھا۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کی سربراہی میں لارجر بینچ نے تجاوزات اور غیر قانونی تعمیرات کے خلاف بڑا فیصلہ دیا تھا ،عدالت نے اسلام آباد کچہری میں تمام غیرقانونی تعمیرات اور غیر قانونی وکلاء چیمبرز گرانے کا حکم دے دیا ۔
اسلام آباد ہائیکورٹ میں سیکورٹی سخت،رینجرزتعینات،حملہ وکلاء کو عدالت نے کہاں بھجوا دیا؟
باقی یہ رہ گیا تھا کہ وکلا آئیں اور مجھے قتل کر دیں میں اسکے لیے تیار تھا،چیف جسٹس اطہر من اللہ
بے لگام وکلا نے مجھے زبردستی "کہاں” لے جانے کی کوشش کی، چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ
عدالت نے حکم دیا ہے کہ عوامی مقامات اور فٹبال گراﺅنڈ سے غیرقانونی تعمیرات اور وکلا چیمبرز گرائے جائیں ، اس سے قبل اسلام آباد میں سی ڈی اے کی جانب سے وکلاء کے چیمبر گرائے گئے تھے جس کے بعد وکلاء کی بڑی تعداد نے اسلام آباد ہائی کورٹ پر حملہ کیا تھا۔وکلا کے حملے کے دوران چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ اپنے چیمبر میں محصور ہو کر رہ گئے تھے۔