مزید دیکھیں

مقبول

دینی مدارس کے لیے گرانٹ بڑھا دی ہے، بیرسٹر سیف

مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے...

لاہور سے باکو کے لئے پروازوں کا آغاز

لاہور: پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی لاہور...

بے لگام وکلا نے مجھے زبردستی "کہاں” لے جانے کی کوشش کی، چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ

بے لگام وکلا نے مجھے زبردستی "کہاں” لے جانے کی کوشش کی، چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان اور اسلام آباد بار کونسل کو کہا ہے کہ بار ہنگامہ آرائی کرنیوالے وکلا کیخلاف سخت ترین تادیبی کارروائی کرے۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس اطہر من اللہ نے پاکستان اور اسلام آبادبار کونسل کوخط لکھا ، جس میں کہا ہے کہ بار ہنگامہ آرائی کرنیوالے وکلا کیخلاف سخت ترین تادیبی کارروائی کرے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ 8 فروری ک اواقعہ1997میں سپریم کورٹ پرحملے سے زیادہ خطرناک ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ میں 150 کے لگ بھگ وکلا نے دھاوا بولا، واقعے کے 30منٹ کے اندر دیگر ججز صاحبان بھی میرے بلاک میں پہنچے، بے لگام وکلا نے مجھے زبردستی بار روم  لے جانے کی کوشش کی۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے کہا دوپہر ڈھائی بجے تک اپنے چیمبرمیں محصور رہا، غنڈہ گردی کرنیوالے وکلا خوفزدہ کرنے میں کامیاب نہ ہوسکے، بعد ازاں میں نے سہ پہرساڑھے3بجےبار کےعہدیداروں سےملاقات کی۔

جسٹس اطہر من اللہ کا کہنا تھا کہ چند وکیلوں نے وکلا برادری کا سرشرم سے جھکا دیا، دھاوا بولنے والوں کی قیادت اسلام آباد بار کے ارکان کر رہے تھے، کیا بار ممبر ہونےکی وجہ سےغنڈہ گردی کرنیوالے وکلا کو معاف کردیا جائے؟

خط میں کہا گیا کہ پاکستان بارکونسل اور وکلا تنظمیں حق اور صداقت کی نظیر قائم کریں، ہائیکورٹ پر حملے کے ذمہ داروں کا معاملہ منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا، امید ہے ایسے وکلا کیخلاف پاکستان اور اسلام آباد بار کونسلز کارروائی کریں گی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں سیکورٹی سخت،رینجرزتعینات،حملہ وکلاء کو عدالت نے کہاں بھجوا دیا؟

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan