امریکا میں موجود ریماخان نے کورونا ویکسین کی دوسری ڈوز لگوالی
پاکستان فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ ریما خان پہلی پاکستانی فنکارہ ہیں جنہوں نے گزشتہ ماہ 19 جنوری کو کورونا ویکسین لگوائی تھی تاہم اب انہوں نے امریکا میں کورونا ویکسین کی دوسری ڈوز لگوالی۔
باغی ٹی وی : امریکا میں کورونا ویکسین کی دوسری ڈوز لینے کی وڈیو اداکارہ ریما خان نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پوسٹ کی۔
ڈوز لینے کے بعد ریما خان نے لوگوں کو حوصلہ دیتے ہوئے ہیش ٹیگ استعمال کرتے ہوئے کہا کہ کورونا ویکسین لگوائیں،محفوظ رہیں اور اپنی اور دوسروں کی زندگیاں بچائیں۔
اس سے قبل اداکارہ ریما خان نے 19 جنوری کو کورونا وائرس ویکسین کی پہلی ڈوز لگوائی تھی ریما خان 90 کی دہائی سے 200 سے زائد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں اور اب وہ فلمی دنیا سے دور ہیں لیکن سوشل میڈیا پر فعال نظر آتی ہیں ریماخان 2011 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں اور تب سے امریکہ میں مقیم ہیں-