ریلوے کا شعبہ ایچ آر اور پلاننگ مکمل ڈیجیٹل ہوگیا ، کیا فائدہ ہوگا

0
39

ریلوے کا شعبہ ایچ آر اور پلاننگ مکمل ڈیجیٹل ہوگیا ، کیا فائدہ ہوگا

باغی ٹی وی : (محمد اویس)پاکستان ریلوے نے شعبہ ایچ آر اور پلاننگ کو مکمل ڈیجیٹل کردیا،تمام ملازمین کی تفصیلات اور ریلوے ترقیاقی منصوبوں کی معلومات افسران آن لائن وموبائل پر دیکھ سکتے ہیں ۔اس خبررساں ادارے کے مطابق پاکستان ریلوے نے اپنانظام ڈیجیٹل کرناشروع کردیاہے ۔ریلوے نے اپنے تمام ملازمین کاڈیٹا بھی ڈیجیٹل کردیاہے جس میں ملازمین کاتمام ڈیٹا ڈالاگیاہے ملازم کب بھرتی ہوا،کیاکورس کیا ،

اس کواگر سزا ہوئی تو اس کی تفصیل اگر اچھی کارکردی دیکھائی ہے تو اس کی بھی تفصیل درج ہے اس کے ساتھ ملازمین نے کب ریٹائرڈ ہوناہے وہ تمام تفصیلات ایک کلک کے ساتھ متعلقہ افسردیکھ سکتاہے اس ڈیٹا تک صرف مجازافسران کی رسائی ہے اس کے ساتھ ریلوے نے اپنے تمام منصوبوں کوبھی ڈیجیٹل پر منتقل کردیاہے جس میں منصوبوں کے نام ،ان کی پیش رفت پی سی ون سے لے کر مکمل ہونے تک معلومات دستیاب ہوتی ہے اور جیسے ہی کوئی پیش رفت ہوتی ہے وہ ساتھ ہی اپڈیٹ کردی جاتی ہے جس سے افسران اپنے موبائل پر ڈیش بورڈ دیکھ سکتے ہیں کہ منصوبے پر کتنی پیش رفت ہوگئی ہے اگر منصوبہ میں کوئی مسئلہ آتاہے یا مقرروقت میں مکمل نہیں ہوتا تو پہلے ہی متعلقہ افسران کواس کوعلم ہوجاتاہے ۔

اس خبر رساں ادرے کو ایک ریلوے افسرنے بتایاکہ اس نظام کے فعال ہونے کی وجہ سے وقت کی بچت ہوگی اور منصوبوں کے پیش رفت کے بارے میں ایک کلک سے بتایاجاسکتاہے کہ کون سامنصوبہ کس پوزیشن میں ہے ریلوے کے تمام ترقیاتی منصوبے جن میں پی ایس ڈی پی،پی پی پی ،بی اوٹی سمیت ریلوے کے اپنے ترقیاتی منصوبے بھی ڈال دیئے گئے ہیں

Leave a reply