سندھ سے سینیٹ کی ٹیکنوکریٹ کی 2 نشستوں پر متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رؤف صدیقی اور خضر زیدی کے کاغذات نامزدگی مسترد کردیے گئے۔ سندھ سے سینیٹ کی 11 نشستوں کے امیدواروں کے کاغذات کی جانچ پڑتال کا مرحلہ مکمل کرلیا گیا ہے۔افسوس پیپلزپارٹی اور ن لیگ میثاقِ جمہوریت معاہدے سے پِھر گئیں، چیف جسٹس سینیٹ انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن کو 39 کاغذات نامزدگی موصول ہوئے تھے جن میں سے الیکشن کمیشن نے تینوں کیٹگریز کے 35 نامزدگی فارم منظورکرلیے۔ ایم کیو ایم کے 2 اور تحریک لبیک پاکستان(ٹی ایل پی) کے 1 امیدوار کا فارم مسترد کردیا گیا جب کہ پیپلزپارٹی کے 13 اور تحریک انصاف کے 12 میں سے 11 امیدواروں کے کاغذات منظور ہوگئے،تحریک انصاف کی زنیرہ ملک ریٹرننگ افسر کے سامنے پیش نہیں ہوئیں، ان کے فارم کو پی ٹی آئی رکن اسمبلی نے غلط قرار دیا تھا۔ایم کیو ایم کے 10 میں سے 8 امیدواروں کے کاغذات درست قرار دیے گئے،ٹیکنو کریٹ پر ایم کیو ایم کے رؤف صدیقی کے کاغذات مسترد ہوئے، رؤف صدیقی 16 سال کی تعلیمی قابلیت کے معیار پر پورا نہیں اترے، الیکشن کمیشن کے مطابق ٹیکنو کریٹ کی سیٹ کےلیے16 سال کی تعلیم ضروری ہے۔ایم کیو ایم کے خضر زیدی کا نامزدگی فارم بھی مسترد کردیا گیا، الیکشن کمیشن کے مطابق 20سال کا تجربہ نہ ہونے پر خضر زیدی کےکاغذات نامزدگی مسترد کیےگئے

سینیٹ کی نشستوں پر ایم کیو ایم کے رؤف صدیقی اور خضر زیدی کےکاغذات نامزدگی مسترد
Shares: