ملیر میں گزشتہ دنوں ہونے والے ضمنی انتخابات کے دوران گرفتار کیے گئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حلیم عادل شیخ کے کمرے سے سانپ نکل آیا۔ حلیم عادل شیخ کے ترجمان کے مطابق پولیس کے ایس آئی یو کے کمرے سے سانپ نکلا ہے، ناشتہ لے جانے والے ملزم نے سانپ کی اطلاع دی ہے تاہم حلیم عادل نے سانپ کو ماردیا ہے حلیم عادل شیخ نے بتایا کہ ناشتہ لے جانے والے ملازم نے سانپ کی اطلاع دی، حلیم عادل نے سانپ کو مار دیا ہے خیال رہے کہ کار سرکار میں مداخلت اور پولنگ اسٹیشن پر اسلحے کے ساتھ جانے کے الزام میں عدالت نے حلیم عادل شیخ کو تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر رکھا ہے ترجمان نے کہا کہ اگر حلیم عادل شیخ کو کچھ ہوا تو اس کی ذمہ دار سندھ حکومت ہوگی

Shares: