قانون کی پاسداری کا درس دینے والے ہی کشمیر میں‌ قتل وغارت گری کے ذمہ دار ہیں، سید علی گیلانی

0
80

حریت کانفرنس گ کے چیرمین اور بزرگ کشمیری قائد سید علی گیلانی نے کہاہے کہ طاقت کا نشہ چاہے کسی فرد کو ہو یا ملک کو یہ کچھ ایسا کروارہا ہے اور کہلواتا ہے جو اعلیٰ انتظامی عہدوں پر فائز ہوکر بھی غیر ذمہ دارانہ اور غیر دانشمندانہ باتیں کرنے پر مجبور کرتا ہے،

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سید علی گیلانی نے کہاکہ رشوت خوری جیسے سماجی ناسور سیاسی غیر یقینیت اور جبری فوجی قبضہ میں ہی زیادہ پروان چڑھتے ہیں اور اس کو جڑ سے ہمیشہ کے لیے ختم کرنے کا ایک ہی علاج ہے کہ عوام کو بنیادی حقوق فراہم کئے جائیں، لوگوں‌ کو انصاف ملے گا اور ان کے حقوق کا تحفظ‌ ہو گا تو معاشرہ بھی رشوت خوری جیسے سماجی ناسور سے پاک ہو سکے گا، انہوں نے حال ہی میں کانگریسی لیڈر کی زہر افشانی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ریاست کے مسلمانوں پر بے پناہ ظلم وستم ڈھانے والے مطلق العنان ڈوگرہ حکمران کے وارثوں سے ایسی ہی ہرزہ سرائی کی امید کی جاسکتی ہے،

بزرگ کشمیری قائد سید علی گیلانی نے کہاکہ قانون کی پاسداری کا درس دینے والے بھارتی آئین کے مقامی محافظ کھلے عام قتل وغارت گری کی حوصلہ افزائی کر رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ ہم تشدد اور خون خرابے کے روادار نہیں ہیں، انسانی جان قیمتی ہے اور اس کو ضائع کرنا کسی طور درست نہیں ہے، ضرورت اس امر کی ہے کہ کشمیریوں‌کی عزتوں‌و حقوق کا تحفظ ممکن بنایا جائے،

Leave a reply