وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر صوبہ بھر میں شاعروں اور لکھاریوں کی فلاح و بہبود کے لئے اقدامات جاری ہیں.
اس سلسلہ میں رائٹرز ویلفیئیر فنڈ سے شاعروں،لکھاریوں کی مالی امداد کا سلسلہ بھی جاری ہے-ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی کی زیر سرپرستی اس سلسلہ میں ڈی سی دفتر میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈپٹی کمشنر نے کبیروالا،میاں چنوں کے 2 شعراء اجمل خاموش ، غلام شبیر باگڑی کو محکمہ اطلاعات و ثقافت حکومت پنجاب کی طرف سے ملنے والے 40,40 ہزار مالی امداد کے چیک دیئے-
اس موقع پر اے ڈی سی آر محمد اکرام ملک اور ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر بھی ان کے ہمراہ موجود تھے-ڈپٹی کمشنر نے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت شاعروں اور لکھاریوں کی فلاح و بہبود کے لئے عملی اقدامات کررہی ہے ان کی حوصلی افزائی حکومت پنجاب کا اچھا اقدام ہے-انہوں نے کہا کہ میرے دفتر کے دروازے ضلع کے شاعروں ، لکھاری حضرات کے لئے ہر وقت کھلے ہیں-