مزید دیکھیں

مقبول

تحریک منہاج القرآن کی عوامی رابطہ مہم جاری

تحریک منہاج القرآن
28فروری تجدید عہد کا بے مثال کانفرنس تحریک منہاج القرآن کی عوامی رابطہ مہم جاری علامہ نعیم انصاری،مرزا جنید علی،شاہد راجپوت،مفتی مکرم قادری،نصرت ڈار و دیگر کا خطابشیخ الاسلام نے دنیا بھر میں تعلیمی نیٹ ورکنگ سے جہالت کے اندھیروں کو علم کی روشنی سے مالا مال کیاکراچی(. )منہاج یوتھ لیگ کراچی کے زیر اہتمام 28فروری عسکری امیوزمنٹ پارک میں ہونے والی کانفرنس کی تیاریوں کے سلسلے میں صدر تحریک منہاج القرآن علامہ نعیم انصاری،ناظم تحریک مرز ا جنید علی،جنرل سیکرٹری منہاج یوتھ لیگ شاہد راجپوت،مفتی مکرم قادری،باجی راعنا نصرت ڈار سمیت دیگر قیادت کی عوامی رابطہ مہم کے دورہ جات نارتھ کراچی،شاہ فیصل،کورنگی،کیماڑی،لانڈھی،لیاقت آباد میں مکمل ہو چکے ہیں باقی علاقوں کے دورہ جات جاری ہیں۔مختلف عوامی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے علامہ نعیم انصاری،مرزا جنید علی نے کہا شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری جیسی علمی شخصیات انسانیت کیلئے نعمت ہیں۔شیخ الاسلام نے عالمگیر سطح پر عملی،فکری،اخلاقی تربیت کر کے کروڑوں نوجوانوں کو انکا بھولا ہو اصحیح راستہ دکھایا۔شیخ الاسلام نے عالم مغرب پر یہ باور کرایا اسلام امن محبت سلامتی کا دین ہے۔شیخ الاسلام نے دنیا بھر میں تعلیمی نیٹ ورکنگ سے جہالت کے اندھیروں کو علم کی روشنی سے مالا مال کیا۔راؤ اشتیاق احمد سیکرٹری انفارمیشن