موٹروے پولیس متحرک ہوگئی ، بروقت کاروائی ، ملزم گرفتار

0
41

شجاع آباد ، موٹروے پولیس بیٹ نمبر19 کی بروقت کاروائی ڈکیتی کیا ہوا لاکھوں مالیت کا سامان پکڑ لیا,ڈکیتی میں استعمال ہونے والی گاڑی اور پسٹل بھی برآمد
تھانہ بستی ملوک کے علاقہ اڈا محمد پور موٹروے روڈ پر واقع چوہدری قاسم کریانہ سٹور پر علی الصبح نامعلوم ڈاکوں نے گارڈ کو باندھ کر کریانہ سٹور کے تالے توڑ لئے اور دوکان سے گھی,چائے,سرف ,صابن,سیگرٹ سمیت دیگر قیمتی سامان ٹوٹل مالیت تقریباساڑھے 3لاکھ لوٹ لیا اور فرار ہوگئے

اطلاع ملتے ہی پنجاب پولیس اور موٹروے پولیس متحرک ہوگئی اور موٹروے پولیس نے متے والا پل کے قریبی ڈاکوں کی گاڑی کو روکا تو ملزمان دھند اور اندھرے کی وجہ سے گاڑی چھوڑ کر بھاگ نکلے جب موٹروے پولیس نے گاڑی کو چیک کیا تو اس میں مکمل سامان بھرا ہوا تھا ایڈمن موٹروے وقار جیلانی,ایس ایچ او تھانہ بستی ملوک اکرم بھٹی بھی ہمراہ نفری موقع پر پہنچ گئے اور سامان قبضے میں لیا

موٹروے پولیس,تھانہ بستی ملوک پولیس نے فوری طور پر دوکان مالک کی موجودگی میں سامان گنتی کیا اور ٹوٹل سامان دوکاندار کے حوالے کردیا گاڑی میں سے ملزمان کا لوڈ پسٹل بھی پولیس نے برآمد کیا ہے جبکہ ملزمان کی تلاش جاری ہے پولیس کا کہنا ہے کہ جلد ہی ملزمان کو پکڑ لیا جائے گا جب موٹروے پولیس و پنجاب پولیس کی طرف سے بروقت کاروائی کے بعد سامان مالک سے سپرد کیا گیا تو اہل علاقہ کی بڑی تعداد نے موٹروے پولیس زندہ باد کے نعرے لگائے شہریوں کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنی فورسسز پر مکمل اعتماد ہے کہ یہ ہر وقت چاق وچانبد ڈیوٹی پر موجود ہوتے ہیں

Leave a reply