الیکشن ٹربیونل نے پرویز رشید کی اپیل ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کر دی

0
62

لاہور: ہائی کورٹ کے الیکشن ٹربیونل نے ن لیگی رہنما پرویز رشید کو سینیٹ الیکشن کیلئے نا اہل قرار دے دیا ہے۔الیکشن کمیشن نے پرویز رشید کے سینیٹ انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی مسترد کیے تھے۔وکیل رانا مدثر نے اعتراض اٹھایا تھا کہ رہنما مسلم لیگ (ن) پنجاب ہاؤس کے 95 لاکھ روپے کے نادہندہ ہیں۔ الیکشن کمیشن نے اپنے حکم میں کہا کہ پرویز رشید اپنے کاغذات نامزدگی میں پنجاب ہاؤس کے واجبات کے ثبوت دینے میں ناکام رہے۔

ٹربیونل جج جسٹس شائد وحید نے فیصلہ سنایا عدالت نے اپیل کنندہ کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے ریٹرنگ آفیسر کے فیصلے کو بحال رکھا، الیکشن کمیشن کے وکیل نے اپیل کی مخالفت کی ، ن لیگی رہنما نے الیکشن کمیشن کا اقدام ہائی کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔ الیکشن کمیشن سمیت دیگر فریقین نے ریکارڈ لاہو رہائی کورٹ میں جمع کرایا۔

وکیل خالد اسحاق نے مؤقف اپنایا کہ پرویز رشید کے بقایا جات سے متعلق نوٹس یا اطلاع نہیں ملی۔عدالت نے ریمارکس دیے اگر نوٹس پر صرف پرویز رشید بھی لکھ دیں تو انکو پہنچ جائے گا۔وکیل نے کہا کہ قانون کے مطابق اگر امیدورا کے علم میں کوئی یوٹیلیٹی بل وغیرہ نہیں تو وہ ادا کر سکتا ہے۔ پنجاب ہاوَس کے کنٹرولر عدالت میں موجود ہے کیش بھی دینے کےلیے تیار ہیں۔ اگر یہ کیش میں لینا چاہتے ہیں تو ہم ایک گھنٹے کے وقفے تک کیش دے دیں گے۔ہائی کورٹ نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد پرویزرشید کی اپیل مسترد کر دی اور الیکشن کمیشن کے فیصلے کو درست قرار دیا۔

Leave a reply