ننکانہ صاحب ، ۔حکومت پنجاب کی خصوصی ہدایت پرضلع بھر میں آوارہ کتوںکو مارنے کی مہم کے تحت روزانہ کی بنیاد پر ا ٓوارہ کتوں کو تلف کیاجارہا ہے اور زمین میں دبایا جارہاہے،رکھوالی کے لیے رکھے گئے کتوں کے مالکان کو بھی آگاہ کیا جاتا ہے کہ اپنے کتے کے گلے میں پٹا ڈالیں تاکہ ان کی پہچان کی جاسکے ورنہ ان کتوں کو بھی کتے مار ٹیم تلف کر دے گی ۔

ان خیالا ت کا اظہار ڈپٹی کمشنر ننکانہ راجہ منصور احمد نے ضلع بھر میں آوارہ کتوں کے خلاف جاری کتامار مہم کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کیا۔تفصیلات کے مطابق چیف آفیسر تحصیل کونسل عزیر انور کی خصوصی ہدایت پر ریگولیشن آفیسر صوفیہ عاشق کی نگرانی میں نواحی قصبہ منڈی واربرٹن اور ننکانہ صاحب بچیکی روڈ پر کتامار مہم کے تحت کاروائیوں کے دوران 10سے زائد آوارہ کتوں کو تلف کیاجبکہ ضلع بھر میں اب تک سینکڑوںآوارہ کتوں کوتلف کر کے زمین میں دبا دیا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ محکمہ ہیلتھ،ڈسٹرکٹ کونسل اور ضلع بھر کی میونسپل کمیٹیوں کو چاہیے کہ جلد از جلدحکومت پنجاب کے احکامات پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے۔ ڈپٹی کمشنر ننکانہ راجہ منصور احمد نے تحصیل کونسل اور میونسپل کمیٹیوں کو ہدایت کی ہے کہ متعلقہ اسسٹنٹ کمشنرز کی زیر نگرانی جلد از جلد آوارہ کتوں کوتلف کر کے زمین میں دبایا جائے تاکہ متعدی بیماری نہ پھیل سکے اور جانی نقصان سے بچا جاسکے۔انہوں نے مزید کہا کہ رکھوالی کے لیے رکھے گئے کتوں کے مالکان کو بھی آگاہ کیا جاتا ہے کہ اپنے کتے کے گلے میں پٹا ڈالیں تاکہ ان کی پہچان کی جاسکے ورنہ ان کتوں کو بھی کتے مار ٹیم تلف کر دے گی۔

Shares: