کوروناوائرس کے خاتمہ تک وباء کے خلاف جنگ جاری رہے گی, ڈاکٹریاسمین راشد

صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشدکی مقامی ہوٹل میں یونیسف کے تعاون سے محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیرکے زیر اہتمام تعلیمی اداروں میں کوروناوائرس سے بچاؤ کے انتظامات کے حوالہ سے جامع منصوبہ بندی کیلئے پروگرام ”سیف کیمپس“ کی لانچنگ تقریب میں بطورمہمان خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر صوبائی وزیر ہائرایجوکیشن راجہ یاسرہمایوں، سیکرٹری صحت پنجاب کیپٹن(ر)محمد عثمان یونس،ڈی جی ہیلتھ سروسزپنجاب ڈاکٹرہارون جہانگیر،سیکرٹری محکمہ سکول ایجوکیشن سارہ اسلم،وائس چانسلرکنگ ایڈورڈمیڈیکل یونیورسٹی پروفیسرڈاکٹر خالدمسعودگوندل،وائس چانسلر جی سی یونیورسٹی پروفیسرڈاکٹراصغرزیدی،علماء کرام ودیگرسرکاری محکمہ جات کے افسران،پروفیسرزاور ڈاکٹرزکی کثیرتعدادنے شرکت کی۔ سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیرکیپٹن(ر)محمد عثمان یونس نے افتتاحی کلمات پیش کئے اورپروگرام کی لانچنگ کی افادیت بیان کی۔
صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدکا لانچنگ تقریب کے شرکاء سے خطاب کیا۔
ڈاکٹریاسمین راشدکا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلی پنجاب سردارعثمان بزدارکے ویژن کے مطابق حکومت پنجاب نے کوروناوبا ء کے خلاف انتہائی موئثرطریقے سے جنگ لڑی ہے۔انتہائی عمدہ آگاہی تقریب منعقدکرنے پر کیپٹن(ر)محمد عثمان یونس اور محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیرکوشاباش دیتی ہوں۔
حکومت پنجاب نے 2020میں کوروناوباء کے مریضوں کے علاج پر14ارب روپے کی خطیررقم خرچ کی ہے۔پنجاب میں 19نئی بی ایس ایل لیول تھری لیبز قائم کی گئی ہیں۔ گذشتہ روزکابینہ اجلاس میں مزید 4نئی لیبز قائم کرنے کا فیصلہ کیاگیاہے۔ کسی بھی وباء کے تدارک میں تشخیص کا کردارسب سے اہم ہوتاہے۔پنجاب کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں کوروناکاشکارمریضوں کا مفت علاج جاری ہے۔اللہ تعالی کے فضل وکرم سے باقی ممالک کی نسبت پاکستان میں کوروناوائرس کے باعث کم اموات ہوئی ہیں۔ کوویکس کے تعاون سے پاکستان کی 20فیصدآبادی کیلئے ڈیڑھ کروڑ مفت کوروناویکسین جلدآجائے گی۔آج آگاہی سیمینارکے انعقادکابنیادی مقصد تعلیمی اداروں میں بچوں کو حفاظتی تدابیرکے ذریعے کوروناوباء سے بچانا ہے۔ والدین تعلیمی اداروں کی انتظامیہ پر پورااعتمادکرکے اپنے معصوم بچوں کو تعلیم کی خاطربھیج رہے ہیں۔ تعلیمی اداروں میں بچوں کو کوروناوباء سے بچانے کیلئے محکمہ صحت اور محکمہ تعلیم بھرپورکرداراداکررہے ہیں۔ پاکستان میں زیادہ آبادی نوجوان طبقے پر مشتمل ہے۔پاکستانی قوم نے اب تک کوروناوباء کا ڈٹ کرمقابلہ کیاہے۔کیمپس کو بچوں کیلئے محفوظ بناناتعلیمی اداروں کی انتظامیہ کی ذمہ داری ہے۔کوروناوباء کے تدارک کیلئے محکمہ صحت محکمہ تعلیم کے ساتھ ہرقسم کے تعاون کیلئے تیارہے۔ تعلیمی اداروں میں اساتذہ طالبعلموں سے کوروناوباء سے بچاؤ کیلئے حفاظتی تدابیرپر سختی سے عملدرآمدکروائیں۔بچے کلا س روم میں ماسک پہننے،سماجی فاصلوں اور ہاتھ بارباردھونے کو یقینی بنائیں. حفاظتی تدابیراپناکرہم 90فیصدکوروناوباء پرقابوپاسکتے ہیں۔ پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں روزانہ کی بنیادپر بہت بڑی تعدادمیں کوروناکے مریض صحتیاب ہورہے ہیں۔ آج پاکستان کے مستقبل معصوم بچوں کو خطرناک وباء کوروناسے بچانے کے عہدکادن ہے۔کوروناوائرس کے خاتمہ تک وباء کے خلاف جنگ جاری رہے گی۔صوبائی وزیر ہائرایجوکیشن راجہ یاسرہمایوں کا تقریب کے شرکاء سے خطاب کیا۔
راجہ یاسرہمایوںنے کہا کہ محکمہ صحت پنجاب کی انتھک محنتوں کے باعث آج تعلیمی ادارے دوبارہ کھولنے کے قابل ہوئے ہیں۔ تعلیمی اداروں میں ایس اوپیزپرسختی سے عملدرآمدکروایاجارہاہے۔۔

Comments are closed.